قومی خبریں

گجرات: عقیدت مندوں کو لے جا رہی بس کھائی میں گری، 5 کی موت، 17 شدید زخمی

حادثہ صبح 4:15 بجے ہوا، جب ساپو تارا ہل اسٹیشن کے قریب ڈرائیور نے بس پر سے اپنا توازن کھو دیا۔ مہلوکین مدھیہ پردیش کے الگ ٓالگ ضلعوں شیو پوری، گُنا اور اشوک نگر کے رہنے والے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

 

گجرات کے ڈانگ ضلع میں اتوار کی صبح ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ عقیدت مندوں کو لے جا رہی ایک پرائیویٹ بس ساپوتارا ہل اسٹیشن کے پاس گہری کھائی میں گر گئی۔ اس دردناک حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 17 دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج سول اسپتال میں چل رہا ہے۔ اس المناک حادثہ کے بعد مہلوکین کے اہل خانہ میں ماتم کا ماحول ہے۔

Published: undefined

ایس پی ایس جی پاٹل نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح 4:15 بجے ہوا، جب ساپو تارا ہل اسٹیشن کے قریب ڈرائیور نے بس پر سے اپنا توازن کھو دیا۔ 48 تیرتھ یاتریوں کو لے جا رہی بس ڈیوائڈر کو توڑتے ہوئے 35 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 2 خواتین اور 3 مردوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مہلوکین مدھیہ پردیش کے الگ ٓالگ ضلعوں شیو پوری، گُنا اور اشوک نگر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

سنگین طور پر زخمی 17 عقیدت مندوں کو کو آہوا کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کچھ دیگر مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق بس مہاراشٹر کے ترینبکیشور سے عقیدت مندوں کو لے کر گجرات کے دوارکہ جا رہی تھی۔ راحت اور بچاؤ مہم تقریباً پوری کر لی گئی ہے اور پولیس انتظامیہ معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ حادثہ کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined