قومی خبریں

گجرات: فساد اور توڑ پھوڑ معاملہ میں بی جے پی رکن اسمبلی کو 6 مہینے قید کی سزا

جام نگر کے دھرول میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ ایچ جے جالا نے بی جے پی رکن اسمبلی راگھوجی پٹیل اور دیگر 4 قصورواروں کو 6 مہینے قید اور 10-10 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی، پھر سبھی کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گجرات میں برسراقتدار بی جے پی کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب جام نگر ضلع کے ایک سرکار اسپتال میں فساد اور توڑ پھوڑ کے لیے عدالت نے پارٹی رکن اسمبلی راگھوجی پٹیل اور چار دیگر افراد کو 6 مہینے قید کی سزا سنائی۔ سرکاری اسپتال میں فساد اور توڑ پھوڑ کا یہ معاملہ 2007 کا ہے جس کے تعلق سے عدالت نے ریاست میں برسراقتدار بی جے پی کے رکن اسمبلی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے سزا کا اعلان کیا۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جام نگر ضلع کے دھرول میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ ایچ جے جالا نے منگل کو سزا سنائی اور بعد میں سبھی کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔ عدالت نے جام نگر (دیہات) کے رکن اسمبلی راگھوجی پٹیل اور اس معاملے میں شامل چار دیگر افراد کو عوامی ملکیت کو نقصان پہنچانے اور پبلک سروینٹ پر حملہ کرنے کے معاملے میں یہ سزا سنائی۔ مقامی عدالت نے 6 سال کی سزا کے علاوہ چاروں قصورواروں کے خلاف 10-10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

Published: undefined

سرکاری وکیل پوجا جوشی نے ریاستی حکومت کی جانب سے پاٹیدار تحریک کے کیس ختم کرنے کے حکم کی کاپی سونپی جس کے بعد عدالت نے سبھی ملزمین کے خلاف چل رہے کیس کو ختم کر دیا۔ بی جے پی رکن اسمبلی راگھوجی پٹیل اور ان کے ساتھیوں پر جام نگر کے دھرول قصبہ واقع اسپتال میں توڑ پھوڑ کا الزام تھا۔ مقامی عدالت نے راگھو جی سمیت 5 ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا جب کہ تین صحافیوں کو بری کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined