ویڈیو گریب
گجرات میں جام نگر ایئر فورس اسٹیشن کے پاس بدھ کی رات فضائیہ کا جگوار جنگجو جیٹ طیارہ سُروڈا گاؤں میں تربیتی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں ایک پائلٹ کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہے جس کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔ حادثے کے بعد طیارہ کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر دور تک جا گرا۔ اس دوران علاقے میں دھوئیں کا غبار پھیل گیا اور آس پاس شدید آگ لگ گئی۔
Published: undefined
حادثہ کے فوراً بعد دیہی لوگ موقع پر پہنچے اور انہوں نے زخمی جوان کی مدد کی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے حالات کو سنبھالا۔ فضائیہ کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے تھے۔
Published: undefined
ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے جگوار فائٹر کے کریش ہونے کے پیچھے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی ہے۔ اڑان کے دوران پائلٹوں نے اس تکنیکی خرابی کا سامنا کیا اور ایئر فیلڈ اور مقامی آبادی کو نقصان سے بچانے کے لیے طیارہ سے وقت رہتے نکلنے کا فیصلہ کیا۔ اس کوشش میں ایک پائلٹ نے اپنی جان گنوا دی جبکہ دوسرا پائلٹ زخمی ہو گیا۔ پائلٹ کی موت پر فضائیہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق جام نگر کے ضلع مجسریٹ کیتن ٹھاکر نے بتایا، ’’جام نگر ضلع میں فضائیہ کا ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ دستہ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ فضائیہ کا دستہ، فائر بریگیڈ ٹیم اور پولیس و دیگر دستے بچاؤ و راحت مہم کے لیے موقع پر موجود رہے۔ حادثے میں شہری علاقہ متاثر نہیں ہوا ہے کیونکہ طیارہ کھلے میدان میں گرا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined