قومی خبریں

کورونا وائرس کے پیش نظر ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کے لئے جاری ہوں گے رہنما اصول: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تمام تجاویز کو زیر غور لاتے ہوئے اور متعلقہ ریاستوں کے مقامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابات کے انعقاد کے لئے رہنما اصول جاری کیے جائیں گے

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

نئی دہلی: الیکشن کمیشن ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ان ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے رہنما اصول جاری کرے گا جہاں یہ انتخابات ہونے والے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا آج مکمل اجلاس منعقد ہوا، جس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سیاسی پارٹیوں کی طرف سے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے دی جانے والی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا بحران کے پیش نظر ان تجاویز پر غور و خوض کیا گیا۔ کمیشن کی طرف سے آج یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تمام تجاویز کو زیر غور لاتے ہوئے اور متعلقہ ریاستوں کے مقامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابات کے انعقاد کے لئے رہنما اصول جاری کیے جائیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں نے کمیشن کے سامنے اپنی اپنی تجاویز پیش کی ہیں کیونکہ حزب اختلاف کی پارٹیوں کا الزام ہے کہ حکمراں پارٹی آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال کرکے انتخابات منعقد کرانے کے حق میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined