قومی خبریں

گڈو جمالی اویسی کی مجلس کو چھوڑ کر بی ایس پی میں شامل، اعظم گڑھ سے ہوں گے لوک سبھا امیدوار

حال ہی میں ہونے والے یوپی اسمبلی انتخابات کے دوران گڈو جمالی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے وہ واحد امیدوار تھے جن کی ضمانت ضبط نہیں ہوئی تھی، انہوں نے آج ہی بی ایس پی کا دامن تھام لیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کو یوپی میں اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی عزت بچانے والے واحد امیدوار شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے اسد الدین اویسی کا ساتھ چھوڑ دیا۔ گڈو جمالی پھر سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) میں شامل ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق گڈو جمالی اب اعظم گڑھ سے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں بی ایس پی کے امیدوار ہوں گے۔ یہ سیٹ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے استعفی پیش کئے جانے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ گڈو جکمالی اس سے قبل بی ایس پی کے لیڈر تھے، جو ایم آئی ایم میں شامل ہو گئے تھے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں اویسی کی جماعت نے 403 میں سے 100 سے زیادہ سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے۔ تاہم گڈو جمالی وہ واحد امیدوار تھے جن کی ضمانت ضبط نہیں ہوئی تھی۔ گڈو جمالی انتخابات میں چوتھے نمبر پر رہے اور انہوں نے 36419 ووٹ حاصل کئے۔

Published: undefined

اس سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار اکھلیش نے جیت حاصل کی ہے۔ جبکہ بی ایس پی امیدوار دوسرے اور بی جے پی امیدوار تیسرے مقام پر رہا۔ یاد رہے کہ اعظم گڑھ کی 10 اسمبلی سیٹوں پر سماجوادی پارٹی نے قبضہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined