قومی خبریں

دہلی کے بابرپور ضلع میں کانگریس پارٹی کا بڑھتا کارواں

چودھری زبیر احمد نے کہا کہ 14 ضلعوں میں سب سے زیادہ ممبرشپ ہمارے ضلع میں ہوئی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ 8 مار چ کو منعقد ہونے والا ’کارکنان سمیلن‘ دہلی کا سب سے بڑا اور کامیاب سمیلن ہوگا۔

تصویر بذریعہ محمد تسلیم
تصویر بذریعہ محمد تسلیم 

نئی دہلی: بابرپور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے 8 مارچ کو سیلم پور شیٹ مارکیٹ میں منعقد ہونے والے’کارکنان سمیلن‘ کے پیش نظر ضلع دفتر میں ایک اہم میٹنگ کا منعقد کی۔ میٹنگ کی صدارت حاجی مقصود جمال نے کی اور نظامت کے فرائض دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے بخوبی انجام دیے۔ میٹنگ میں ضلع کے سبھی صدور، عہدیدران اور ایم سی ڈی الیکشن میں ٹکٹ کے متمنی سمیت سینکڑوں کانگریس کارکنان نے شرکت کی۔

Published: undefined

اس موقع پر چودھری زبیر احمد نے اپنی تقریر میں کہا کہ دہلی کے 14 ضلعوں میں سے سب سے زیادہ کانگریس کی ممبرشپ بابر پور ضلع میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دہلی میں 14 اضلاع ہیں لیکن بابرپور واحد ایسا ضلع ہے جہاں اب تک 30 فیصد ممبرشپ ہوئی ہے۔ تاہم ممبرشپ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابرپور ضلع میں کانگریس پارٹی کا کارواں بڑھتا جا رہا ہے جس کے نتائج ایم سی ڈی الیکشن میں دیکھنے کو ملیں گے۔

Published: undefined

چودھری زبیر نے کہا کہ یہ سب آپ سب کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 مار چ کو منعقد ہونے والا ’کارکنان سمیلن‘ دہلی کا سب سے بڑا اور کامیاب سمیلن ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابرپور ضلع میں کانگریس پارٹی کا قافلہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ تاہم ہمیں اپنی محنت کو اسی طرح جاری رکھنا ہے اور ایم سی ڈی الیکشن 2022 میں کانگریس کو کامیاب بنانا ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر سید ناصر جاوید نے کہا کہ آج بابر پور ضلع پر پوری دہلی کی نگاہیں مرکوز رہتی ہیں۔ چودھری زبیر احمد کی قیادت میں ضلع میں کانگریس کی ایک لہر آ گئی ہے۔ میٹنگ میں وید پرکاش بیدی، روہتاش سنگھ، نفیس علی، ضغیر احمد، ناظر انصاری، رجکمار شرما، شہزاد خان، برہم ڈہکیا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حاجی نصیر احمد، محمد اسماعیل، ریاض الدین راجو، یعقوب شیخ، ریاست ساحل، ندیم شیخ، ونود جائس، سنجے گور، راجیو شرما، فرقان قریشی، محمد شاہنواز، جمیل ملک، شفیق خان مینو، ضرار احمد، افسر خان، آشا رانی، بشری انصاری، شمیم بانو، نیہا بیگراج، زیب انساء، انیرا جین، چودھری دیوآنند، سنجے گپتا کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined