قومی خبریں

یو پی: عظیم اتحاد ختم، بی ایس پی کے بعد ایس پی نے بھی تنہا انتخاب لڑنے کا کیا اعلان

بی ایس پی نے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ 2022 میں یو پی میں ہونے والے اسمبلی انتخاب میں وہ تنہا میدان میں اترے گی، اور اب سماجوادی پارٹی نے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ اکیلے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: 2019کے عام انتخابات سے قبل سماجوادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی جانب سے یو پی میں اعلان کردہ نام نہاد عظیم اتحاد کا آج مکمل طور پر خاتمہ ہوگیا اور بی ایس پی کے بعد اب سماجوادی پارٹی نے بھی تنہا اپنےدم پر 2022 کے اسمبلی انتخابات میں میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو، جو کہ 2019 کے عام انتخابات کے بعد بی ایس پی کی جانب سے اتحاد کو ختم کئے جانے کے اعلان کے بعد خاموش تھے۔ بالآخر آج اکھلیش یادو نے اعلان کردیا کہ سماج وادی پارٹی2022 کے اسمبلی انتخابات تنہا اپنے دم پر لڑے گی۔ ایک پریس کانفرنس میں میڈیا اہلکار کی جانب سے بی ایس پی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’میں بی ایس پی پر کچھ نہیں بولوں گا۔ہاں، یہ ضرور صاف کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم 2022 کے اسمبلی انتخابات تنہالڑیں گے‘‘۔

Published: undefined

ریاست کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’بڑی پارٹیوں کے ساتھ ہمارا تجربہ کسی سے بھی مخفی نہیں ہے، لہٰذا ہم چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کے بارے میں غور کررہے ہیں۔‘‘ قابل غور ہے کہ ریاست میں اسمبلی کی 13 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایس پی-بی ایس پی اور کانگریس نے بی جے پی کے خلاف علیحدہ علیحدہ میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے ۔بی ایس پی اپنی سابقہ روایت کے خلاف لمبے عرصے کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined