قومی خبریں

بچوں کے لئے مِڈ ڈے میل اور کمیونٹی کچن شروع کئے جائیں: سونیا گاندھی

سونیا گاندھی نے کہا کہ آنگن واڑی میں بھی پکے ہوئے کھانے کا انتظام کیا جانا چاہئے۔ یہ پکا ہوا کھانا 5 سال سے کم عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی خواتین کو فراہم کیا جانا چاہیے۔

سونیا گاندھی/ آئی اے این ایس
سونیا گاندھی/ آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بدھ کے روز لوک سبھا میں اسکولوں میں مڈ ڈے میل شروع کرنے اور آنگن واڑیوں میں پکا ہوا کھانا فراہم کرنے کا مسئلہ اٹھایا۔ کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی نے لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران مڈ ڈے میل کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ خشک راشن پکے ہوئے کھانے کا متبادل نہیں ہے۔ اسکول جانے والے بچے پکے ہوئے کھانے سے محروم ہیں۔ کورونا کے دور میں سب سے پہلے اسکول بند ہوئے اور سب سے بعد میں تعلیم کا آغاز کیا گیا۔ ایسے میں بچوں کو مناسب غذائیت میسر نہیں ہو پائی۔ اسے فوری طور پر شروع کیا جانا چاہئے۔

Published: 23 Mar 2022, 3:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی میں بھی پکے ہوئے کھانے کا انتظام کیا جانا چاہئے۔ یہ پکا ہوا کھانا 5 سال سے کم عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی خواتین کو فراہم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اس کے لئے کمیونٹی کچن بھی شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

Published: 23 Mar 2022, 3:40 PM IST

قابل ذکر ہے کہ اسکول ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے سے بند ہونے کی وجہ سے بچے مڈ ڈے میل کا فائدہ نہیں اٹھا پا رہے تھے، اس لئے حکومت کی جانب سے انہیں خشک راشن فراہم کیا جاتا ہے۔ تاہم، مرکزی حکومت نے مڈ ڈے میل کے نام میں تبدیلی کی ہے اور حال ہی میں اس کا نام بدل کر 'پردھان منتری پوشن شکتی نرمان یوجنا' کر دیا ہے۔

Published: 23 Mar 2022, 3:40 PM IST

یہ اسکیم 15 اگست 1995 کو شروع کی گئی تھی اور سب سے پہلے اس اسکیم کو 2000 سے زائد بلاکس کے اسکولوں میں لاگو کیا گیا تھا۔ اسکیم کی کامیابی کے بعد اسے ملک بھر کے سرکاری اسکولوں میں سال 2004 میں نافذ کیا گیا اور اب یہ سکیم ملک بھر کے سرکاری اسکولوں میں چل رہی ہے۔

Published: 23 Mar 2022, 3:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Mar 2022, 3:40 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز