قومی خبریں

پیگاسس معاملے میں حکومت کی خاموشی سوالات کھڑے کر رہی ہے: مایاوتی

مایاوتی نے کہا کہ پیگاسس جاسوسی معاملہ میں روزانہ نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ پھر بھی ملک و عوام کے تئیں جواب دینے کے بجائے مرکز کی خاموشی نئے سوال کھڑے کرتی ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس 

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے آن لائن جاسوسی سے جڑے سافٹ وئیر کی خرید کے سلسلے میں چل رہے تنازع پر مرکزی حکومت کی خاموشی پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس معاملے میں وضاحت کرنی چاہئے۔

Published: undefined

مایاوتی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’پیگاسس جاسوسی معاملہ مرکزی حکومت و بی جے پی کی لگاتار نیند اڑائے ہوئے ہے۔ اس کافی سنگین معاملے میں روزانہ نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ پھر بھی ملک و عوام کے تئیں جواب دہ و ذمہ دار ہوکر معتبر جواب دینے کے بجائے مرکز کی خاموشی اور بھی نئے سوال کھڑے کرتی ہے۔ حکومت اس ضمن میں صحیح حالات کے بارے میں آگاہ کرے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت کے ذریعہ پیگاسس سافٹ وئیر خریدے جانے کی بات ایک میڈیا رپورٹ میں شائع ہونے کے بعد اس معاملے پر حکومت ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں آگئی ہے۔ اپوزیشن اس مسئلے پر حکمراں جماعت پر حملہ آور ہے۔

Published: undefined

مایاوتی نے اس معاملے میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ’ساتھ ہی پیگاسس کے نئے حقائق پر سابق فوجی سربراہ و مرکزی وزیر کی ’سپاری میڈیا‘ جیسا تبصرہ کافی ناشائستہ ہے جو حکومت کی تنگ سوچ کا ثبوت ہے۔ پیگاسس معاملے میں ہندوستان کا نام میکسیکو، پولینڈ، ہنگری وغیرہ ممالک کے حکمرانوں کے زمرے میں آنا بھی کم تشویش کی بات نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined