قومی خبریں

صنعت دوست ماحول اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا حکومت کی ترجیح: سکھو

سکھویندر سکھو نے کہا کہ ریاستی حکومت مینوفیکچرنگ، سیاحت، توانائی، تعمیرات، مکانات وغیرہ میں تقریباً 20 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو، تصویر آئی اے این ایس

 

شملہ: ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا ہے کہ صنعت کاروں کو صنعت دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں 'کاروبار کرنے میں آسانی' انڈیکس میں ریاست کا درجہ بھی بہتر ہوا ہے۔ ریاست میں صنعت دوست ماحول پیدا کرنا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ اطلاع ریاستی حکومت کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ ریلیز میں دی گئی۔

Published: undefined

سکھویندر سکھو نے کہا کہ ریاست کو ملک کی پسندیدہ سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر ترقی دینے کے لیے حکومت نئی صنعت لگانے کے لئے سستی بجلی، اسٹیٹ فائنانس کارپوریشن اور قومی بینکوں کے ذریعے آسان قرضے، کم شرحوں پر لیز پر زمین اور نئی صنعتوں کو فروخت یا خرید ٹیکس پر چھوٹ بھی دی جا رہی ہے۔ ریاست کے باہر قریبی ریلوے اسٹیشن سے خام مال کی نقل و حمل کے کرایہ پر رعایت کے علاوہ دیگرفوائد بھی دیئے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت راجیو گاندھی سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کے تحت ڈینٹل کلینک کے لیے مشینری اور آلات، ای ٹیکسی کی خریداری، ایک میگاواٹ تک سولر پاور پروجیکٹ کے قیام، فشریز پروجیکٹ اور دیگر کاروباری اداروں کو مالی مدد فراہم کرے گی۔ ای ٹیکسی کی خریداری پر تمام اہل طبقوں کو 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔

Published: undefined

سکھویندر سکھو نے کہا کہ ریاستی حکومت مینوفیکچرنگ، سیاحت، توانائی، تعمیرات، مکانات وغیرہ میں تقریباً 20 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، جس سے تقریباً 40 ہزار لوگوں کو براہ راست اور 50 ہزار لوگوں کو بالواسطہ روزگار ملنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قائم 99 فیصد انٹرپرائزز مائیکرو، اسمال اور میڈیم زمرہ میں شامل ہیں۔ محکمہ صنعت ان اداروں کا تفصیلی سروے کرے گا اور ان کے مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرے گا۔ ایک ضلع ایک پروڈکٹ کو فروغ دینے کے لیے ریاست میں یونٹی مال قائم کیا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت صنعتی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے صنعت کاروں سے لازمی سرٹیفکیٹ کی شرط کو ہٹانے پر غور کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں بیورو آف انویسٹمنٹ پروموشن قائم کیا جا رہا ہے جو سنگل ونڈو سسٹم کی جگہ لے گا۔ یہ بیورو ممکنہ سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام منظوریوں کی سہولت فراہم کرے گا۔ سرمایہ کاروں کو 'آؤ اور کام شروع کرو' کی سہولت ملے گی۔ ریاستی حکومت ایچ پی ٹٹینسی اینڈ لینڈ ریفارم ایکٹ 1972 کے سیکشن 118 سے متعلق معاملات کی منظوری میں تاخیر پر بھی غور کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined