قومی خبریں

حکومت مرلی دھر کے تبادلے پر عمل درآمد نہ کرے: یچوری

پارٹی پولٹ بیورو نے کہا ہے کہ آدھی رات میں دہلی ہائی کورٹ کے تیسرے سب سے سینئر جسٹس کو اس طرح تبادلہ کیے جانے سے لوگوں کا ملک کی عدالتی نظام پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسی) نے دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس ایس مرلی دھر کے تبادلے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کی حکومت سے اپیل کی ہے کیونکہ ان کے تبادلے سے لوگوں کا عدالت پر سےاعتماد اٹھ جائے گا۔

Published: undefined

پارٹی پولٹ بیورو نے آج یہاں جاری بیان میں حکومت کی کل رات مرلی دھر کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں بھیجے جانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ آدھی رات میں دہلی ہائی کورٹ کے تیسرے سب سے سینئر جسٹس کو اس طرح تبادلہ کیے جانے سے لوگوں کا ملک کی عدالتی نظام پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

Published: undefined

مارکسی پارٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے کالیجیم نے مرلی دھر کے تبادلے کی سفارش ضرور کی تھی لیکن دہلی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی لیکن جس طرح جلد بازی میں حکومت نے تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ یکطرفہ فیصلہ تھا۔

Published: undefined

سچ تو یہ ہے کہ مرلی دھر کی صدارت والی بنچ نے دہلی پولس اور مرکزی حکومت کو پھٹکار لگائی تھی کہ اس نے بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے اشتعال انگیز تقریروں کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہ کرکے ان کا دفاع کیا تھا اس لئے عدالت پر لوگوں کا اعتماد قائم کرنے کے لئے تبادلہ کے فیصلے کو ٹالنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined