قومی خبریں

حکومت رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 150 روپئے کرے: آر ایل ڈی

پارٹی کے ریاستی ترجمان ترویدی نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی تاریخی گراوٹ کا فائدہ عوام الناس تک پہنچانے کے لئے پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ گیس کی قیمتوں میں بھی قابل ذکر کمی کی جانی چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ:راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) نے خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کے پیش نظر رسوئی گیس کی قیمت میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان سریندر ناتھ ترویدی نے جمعرات کو کہاکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی تاریخی گراوٹ کا فائدہ عوام الناس تک پہنچانے کے لئے پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ساتھ کھانا بنانے والی گیس کی قیمتوں میں بھی قابل ذکر کمی کی جانی چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ موجود گراوٹ کا فائدہ لینے کے پیش نظر سرکاری کمپنی او این جی سی نے سرکار سے آلات اور رائیلٹی معاف کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دیگر تیل کمپنیوں کی بھی یہی مرضی ہے لیکن کسی نے اس کا فائدہ عوام کو دینے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

ریاستی ترجمان نے پٹرول کی قیت 40روپئے اور ڈیزل 25 روپئے فی لیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ گھریلو گیس کا سلنڈر 150 روپے کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سنگین معاشی حالت کا سامنا کر رہے عوام کو اس سے بڑی راحت ملے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined