قومی خبریں

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت معمول پر آتے ہی ہندوستان میں کمرشل ایل پی جی کی فراہمی بحال، پابندیاں ختم

مغربی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہونے پر حکومت نے کمرشل ایل پی جی کی سپلائی پر عائد پابندی ختم کر دی، جبکہ بلک ایل پی جی کی فراہمی بھی 50 فیصد تک بحال کر دی

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس</p></div>

ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس

 

مغربی ایشیا میں کشیدگی میں کمی اور آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت معمول پر آنے کے بعد ہندوستان میں کمرشل ایل پی جی کی فراہمی بھی بتدریج معمول پر لائی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے غیر گھریلو یعنی کمرشل پیکڈ ایل پی جی کی سپلائی پر عائد تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ بلک ایل پی جی کی فراہمی بھی بحران سے پہلے کی سطح کے 50 فیصد تک بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزارتِ پٹرولیم کے سکریٹری ڈاکٹر نیرج متل کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مغربی ایشیا کے بحران کے دوران سپلائی میں رکاوٹوں کے خدشات کے پیش نظر گھریلو صارفین کو بلا تعطل ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کمرشل پیکڈ ایل پی جی کی سپلائی محدود کر دی گئی تھی۔ اب حالات میں بہتری کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر گھریلو پیکڈ ایل پی جی کی سپلائی پر عائد تمام شعبہ جاتی پابندیاں ختم کر کے فراہمی کو بحران سے پہلے کی سطح پر بحال کیا جائے۔

Published: undefined

حکم نامے کے مطابق بلک ایل پی جی کی سپلائی میں بھی نرمی کرتے ہوئے صنعتی اور کمرشل صارفین کو بحران سے پہلے کی کھپت کے 50 فیصد تک گیس فراہم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، تاکہ کاروباری سرگرمیاں معمول پر آ سکیں اور سپلائی کا نظام بتدریج مکمل طور پر بحال ہو سکے۔

وزارت نے تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ تمام کمرشل اور صنعتی صارفین کا مکمل ریکارڈ اپنے ڈیٹا بیس میں محفوظ کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے تمام شعبوں پر مشتمل ایک مشترکہ اور منظم ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا، تاکہ مستقبل میں سپلائی کے انتظام اور نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

Published: undefined

وزارتِ پٹرولیم نے ان صارفین سے بھی اپیل کی ہے جن کے پاس پائپ کے ذریعے قدرتی گیس کا کنکشن موجود ہے کہ وہ طویل مدتی اور پائیدار متبادل کے طور پر اسی سہولت کا استعمال جاری رکھیں، تاکہ ایل پی جی پر دباؤ کم رہے اور سپلائی کا نظام مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

حکومت کے اس فیصلے کو مغربی ایشیا میں حالات میں بہتری اور آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس بردار جہازوں کی نقل و حرکت معمول پر آنے کا براہِ راست اثر قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد توانائی کی سپلائی سے متعلق خدشات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined