قومی خبریں

منریگا کی مانگ کی حوصلہ شکنی کے لیے ڈیجیٹلائزیشن پر زور دے رہی حکومت: کانگریس

کانگریس نے کہا کہ حکومت شفافیت کے نام پر جبری ڈیجیٹلائزیشن کر رہی ہے اور منریگا کی طلب کی حوصلہ شکنی کے لیے اسے ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کے روز ایک بار پھر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ شفافیت کے نام پر جبری ڈیجیٹلائزیشن کر رہی ہے اور مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کی طلب کی حوصلہ شکنی کے لیے اسے ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

Published: undefined

مائیکرو بلاگنگ کی وییب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا ’’ایک طرف اپریل-ستمبر کے دوران ہندوستان میں گاڑیوں کی فروخت کا 48 فیصد حصہ ایس یو ویی کا تھا۔ دوسری طرف ایک مالی سال کی پہلی شش ماہی میں ہی منریگا کے تحت سال 2023-24 کے لیے مقرر کردہ 60000 کروڑ روپے کا بجٹ ختم ہو چکا ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’یہ نہ صرف واضح طور پر دیہی بدحالی اور ملک بھر میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات کی نشاندہی کرتا ہے، بلکہ مودی حکومت کی ترجیحات کی بھی عکاسی کرتا ہے جو اجرتوں کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر کر کے بالواسطہ طور پر منریگا کے کام کی مانگ کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رمیش نے، جو کہ راجیہ سبھا کے رکن بھی ہیں، کہا، ’’معاملات کو مزید خراب کرنے کے لیے مودی حکومت نے شفافیت کے نام پر ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مجبور کیا، جبکہ حقیقت میں اس نے لوگوں کے درمیان منریگا کی طلب کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے اس کا ایک آلے کے طور پر استعمال یا ہے۔‘‘

کانگریس ملک بھر میں منریگا کے بجٹ کو کم کرنے پر حکومت کی تنقید کر رہی ہے۔ کانگریس بے روزگاری اور مہنگائی کا مسئلہ بھی اٹھاتی رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined