قومی خبریں

مغربی بنگال میں بقرعید سے قبل حکومت نے جاری کیے سخت اصول، کھلی جگہوں پر قربانی ممنوع

جاری گائیڈلائنس کے مطابق اصولوں کی خلاف ورزی کر کے کسی جانور کو ذبح کرنے پر 6 ماہ تک کی جیل، 1000 روپے تک جرمانہ، یا پھر جیل اور جرمانہ دونوں ہو سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

 

عیدالاضحیٰ سے عین قبل مغربی بنگال حکومت نے قربانی و ذبیحہ سے متعلق گائیڈلائنس جاری کر ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ حکومت نے مویشیوں کو ذبح کرنے کے لیے نیا اصول جاری کیا ہے جس پر سبھی کو عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ ہائی کورٹ کے حکم کو پیش نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ جاری گائیڈلائنس کے مطابق اب کھلی جگہوں پر یا کسی بھی عوامی مقام پر مویشی کو ذبح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مویشیوں کو ذبح کرنے کے لیے حکومت نے کئی اہم شرائط نافذ کر دی ہیں، جس کا خیال عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوگوں کو مویشی کی قربانی دیتے وقت رکھنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined