قومی خبریں

پارلیمانی سیشن کی میعاد بڑھا کر بے وجہ پیسے برباد کر رہی ہے حکومت: ملائم سنگھ

ملائم سنگھ یادو نے کوڈ کو بہتر بنانے کے لئے ترمیمی بل 2019 پر بحث کے دوران اچانک حکومت سے سوال کیا کہ غیر ضروری طور سے پارلیمنٹ کے سیشن کی میعاد بڑھا کر پیسہ کس لئے برباد کررہی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: لوک سبھامیں جمعرات کو حکومت کے لئے اس وقت عجیب وغریب صورت حال پیدا ہوگئی جب ایوان کے سینئررکن اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر ملائم سنگھ یادو نے کوڈ کو بہتر بنانے کے لئے ترمیمی بل 2019 پر بحث کے دوران اچانک حکومت سے سوال کیا کہ غیر ضروری طور سے پارلیمنٹ کے سیشن کی میعاد بڑھا کر پیسہ کس لئے برباد کررہی ہے۔

Published: undefined

ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ کوئی بڑا کام التوا میں نہیں ہے اور نہ ہی انہیں کوئی ایسی ضرورت نظر آرہی ہے کہ ایوان کی میعاد میں اضافہ کیا جائے لیکن حکومت بغیر کسی وجہ سے ایوان کا وقت اور پیسہ برباد کررہی ہے اس لئے اسے بتانا چاہئے کہ پارلیمنٹ سیشن کی اصلی وجہ کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سیشن بڑھانا اس وقت غیر ضروری، غیرقانونی اور غلط ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سیشن کی میعاد بڑھا کر حکومت یقینی طور سے کسی سازش کے تحت سب کا پیسہ اور وقت برباد کررہی ہے۔ اس کے پس پردہ کیا ایجنڈا ہے یہ بتایا جانا چاہئے۔

Published: undefined

پارلیمانی معاملوں کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے حق میں کام کررہی ہے اور حکومت نے سیشن کی میعاد اپوزیشن کے مطالبہ پر بڑھائی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ سو دن سیشن چلانے کا مطالبہ کرتے ہیں اسی کے تحت یہ اقدام کئے گئے ہیں۔ بعد میں میگھوال کے ساتھ ہی وزیر قانون روی شنکر پرساد اور وزیر برائے خواتین اور فلاح وبہبود اطفال اسمرتی ایرانی نے یاد و کی سیٹ پر جاکر ان سے کچھ بات کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined