قومی خبریں

10 ویں اور 12 ویں بورڈکے امتحانات منعقد کرنے کی اجازت

امتحان کے وقت طلباء اور اساتذہ کو ماسک پہن کر آنا لازمی ہوگا اور سماجی فاصلہ پر عمل کرنا ضروری ہوگا ۔ اس کے ساتھی ہی انہیں سینی ٹائزر بھی ساتھ میں لے کر آنا ہوگا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب ریاستوں کے 10 ویں اور 12 ویں کے بورڈ کے امتحانات کے لیے شرائط کے ساتھ منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ریاستوں کو خط لکھ کر یہ مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ کچھ شرائط کے ساتھ بورڈ کے امتحانات منعقد کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

داخلہ سکریٹری کے ذریعہ بھیجے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ امتحان کے وقت طلباء اور اساتذہ کو ماسک پہن کر آنا لازمی ہوگا اور سماجی فاصلہ پر عمل کرنا ضروری ہوگا ۔ اس کے ساتھی ہی انہیں سینی ٹائزر بھی ساتھ میں لے کر آنا ہوگا۔ ریاستی حکومتیں طلبا کو امتحان کے مراکز تک پہنچانے کے لئے بسوں کا انتظام کریں گی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ امتحان کے مراکز میں بھیڑ کو کنٹرول کئے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ریاستی حکومتوں نے وزارت داخلہ سے بار بار یہ درخواست کی تھی کہ بورڈ کے امتحانات منعقد کرنے کے لئے انہیں کچھ راحت فراہم کی جائے۔ریاستوں کی درخواست کو دیکھتے ہوئے وزارت داخلہ نے ان شرائط کے ساتھ امتحان منعقد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined