قومی خبریں

لکھیم پور متاثرین کا سپریم کورٹ جانا حکومت کے لیے شرمناک: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ لکھیم پور کسان قتل عام کے متاثرین کے خاندانوں کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑ رہا ہے اور انصاف مانگنا پڑتا ہے جبکہ یہ ذمہ داری حکومت کی تھی۔

پرینکا گاندھی تصویر ٹوئٹر @INCUttarPradesh
پرینکا گاندھی تصویر ٹوئٹر @INCUttarPradesh 

نئی دہلی: کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج و جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے لکھیم پور کھیری میں گاڑی سے کچلے جانے والے کسانوں کے خاندانوں کا انصاف کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا حکومت کے لیے شرمناک قرار دیا ہے، پرینکا واڈرا نے بدھ کے روز کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ کو خود حکومت کو انصاف دینا چاہئے تھا، لیکن حکومت ان کے تئیں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رہی ہے، جس کی وجہ سے انہیں خود انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ لکھیم پور کسان قتل عام کے متاثرین کے خاندانوں کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑ رہا ہے اور انصاف مانگنا پڑتا ہے۔ ذمہ داری حکومت کی تھی، لیکن بی جے پی نے وزیر کے بیٹے کو بچانے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کی۔ کسان بی جے پی حکومت کی اس ناانصافی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ سال 3 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے احتجاج کے پرتشدد ہونے کے بعد 4 کسانوں سمیت کل 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ چار کسانوں کو مبینہ طور پر ایک ایس یو وی کار نے کچل دیا تھا۔ یہ کسان زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک پروگرام سے واپس آ رہے تھے۔

Published: undefined

اس معاملہ میں مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو کلیدی ملزم قرار دیا گیا تھا۔ تاہم کچھ روز قبل ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ سے اس کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ متاثرین نے ہائی کورٹ کے اسی فیصلے کے خلاف اب سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے ضمانت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined