قومی خبریں

گوا: راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس امیدواروں نے لیا وفاداری کا حلف

’وفاداری کا حلف‘ نام سے منعقد ایک تقریب کے دوران سبھی امیدواروں نے نہ صرف پارٹی کے تئیں ایماندار رہنے کا عزم ظاہر کیا بلکہ گوا کی خوشحالی اور ترقی کے تئیں بھی وفادار رہنے کا حلف لیا۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

گوا میں 4 فروری کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں اسمبلی انتخاب لڑ رہے سبھی کانگریس امیدواروں نے پارٹی کے تئیں وفاداری کا حلف لیا۔ ’وفاداری کا حلف‘ نام سے منعقد ایک تقریب کے دوران سبھی امیدواروں نے نہ صرف پارٹی کے تئیں ایماندار رہنے کا عزم ظاہر کیا بلکہ گوا کی خوشحالی اور ترقی کے تئیں بھی وفادار رہنے کا حلف لیا۔

Published: undefined

دراصل گوا میں گزشتہ اسمبلی انتخاب کا جب نتیجہ برآمد ہوا تھا تو کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی تھی۔ امید کی جا رہی تھی کہ کانگریس حکومت تشکیل دے گی، لیکن کچھ کانگریس اراکین اسمبلی نے بی جے پی کا دامن تھام لیا اور پھر بی جے پی حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ اس بار کچھ ایسا معاملہ پیش نہ آئے، اس لیے سبھی امیدواروں کو پارٹی سے وفاداری کا حلف دلایا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گوا کی 40 اسمبلی سیٹوں کے لیے 14 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج 10 مارچ کو برآمد ہوں گے۔ کانگریس نے انتخاب کے لیے گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ کانگریس نے ریاست میں 37 اور جی ایف پی نے 3 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined