قومی خبریں

گوا کے وزیر اعلیٰ کا اعلان: ریاست میں سیاحوں کے لئے کورونا کی نگیٹو رپورٹ ضروری نہیں

ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ہوٹلز اور سیاحتی مقامات پر کوڈ پروٹوکول کی مکمل پیروی کی جائے۔ مرکزی حکومت برائے امور داخلہ کے ذریعہ جاری پروٹوکول پر گوا حکومت عمل پیرا ہے۔

پرومود ساونت، تصویر آئی اے این ایس
پرومود ساونت، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت نے کہا ہے کہ گوا آنے والے سیاحوں کے لئے کووڈ 19 کی جانچ اور منفی رپورٹ کی لازمیت ختم کردی گئی ہے اور ریاست میں گھریلو سیاحت کو 100 فیصد بحال کردیا گیا ہے، پرمود ساونت نے ’یواین آئی‘ سے ایک انٹرویو میں کہا ’’گوا میں کورونا نگیٹو رپورٹ ضروری نہیں ہے۔

Published: undefined

سیاحوں کے آنے پر صرف تھرمل چیکنگ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں گھریلو سیاحت اب کووڈ سے پہلے کی طرح ہوچکے ہیں ۔ گوا کے بیشتر ہوٹلوں کے کمرے بھرے ہوئے ہیں۔ تاہم ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ہوٹلز اور سیاحتی مقامات پر کوڈ پروٹوکول کی مکمل پیروی کی جائے۔ مرکزی حکومت برائے امور داخلہ کے ذریعہ جاری پروٹوکول پر گوا حکومت عمل پیرا ہے۔

Published: undefined

پرمود ساونت نے بتایا کہ کووڈ کی وجہ سے بری طرح متاثر سیاحت کی صنعت سے وابستہ لوگوں کی مدد کرنے کے مقصد سے تجارتی اور سیاحتی والی گاڑیوں پر ٹیکس میں 50 فیصد چھوٹ دی گئی ہے۔ حال ہی میں سیاحوں کی کثیر تعداد میں آنے سے سیاحت میں ہونے والے نقصان کی بڑی حد تک تلافی ہو رہی ہے۔

Published: undefined

تاہم بین الاقوامی سیاحت پر پابندی کے سبب ٹاپ ٹورزم کی سیاحت پر اثر برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے بین الاقوامی سیاحوں خصوصاً چارٹر طیاروں سے آنے والے سیاحوں کو کووڈ پروٹوکول کے ساتھ آنے کی اجازت دینے کے بارے میں بات کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined