قومی خبریں

’مجھے کام دیں‘، تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد راجپال یادو نے انڈسٹری سے مدد کا کیا مطالبہ

راجپال یادو نے کہا کہ ’’میں آپ لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے آگے بڑھا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سوشل میڈیا پر میری حمایت کی اور ان کی بھی جنہوں نے میری تنقید کی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راجپال یادو کی فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

راجپال یادو کی فائل تصویر، آئی اے این ایس

 

بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار راجپال یادو 12 روز سلاخوں کے پیچھے رہنے کے بعد تہاڑ جیل سے باہر آ چکے ہیں۔ 9 کروڑ کے قرض معاملے میں انہیں دہلی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت ملی ہے۔ 17 فروری کو جیل سے باہر نکلنے کے بعد راجپال یادو نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ ساتھ ہی راجپال یادو نے فلم انڈسٹری سے کام کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

راجپال یادو نے ’انڈیا ٹی وی‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے سپورٹ کرنے کے لیے آپ لوگوں کا بہت شکریہ۔ بچوں سے لے کر ہر نسل کے لوگوں نے ہندوستانی سینما کے میرے اس سفر میں مجھے بہت پیار دیا ہے۔ اس کے لیے میں آپ سب کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’میں آپ لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے آگے بڑھا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سوشل میڈیا پر میری حمایت کی اور ان کی بھی جنہوں نے میری تنقید کی۔‘‘ راجپال یادو نے ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فعال نہیں ہیں، پھر بھی ان کے لیے دعائیں کیں۔

Published: undefined

راجپال یادو نے فلم انڈسٹری سے انہیں کام دینے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ان کی پہلے مدد کی ہے، وہ ایک بار پھر انہیں اچھے کردار دے کر انہیں سپورٹ کر سکتے ہیں۔ راجپال یادو کے مطابق جنہوں نے مدد کی ہے وہ ایک اور مدد کر دیں، کردار میری مرضی کا اور پیسہ ان کی مرضی کا۔ راجپال یادو نے بات چیت کے دوران جیل میں رہنے کا تجربہ بھی شیئر کیا۔ ان کے مطابق تہاڑ جیل کا انتظام بہت اچھے طریقے سے کیا گیا ہے، وہاں کا کھانا کافی اچھا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راجپال یادو کو چیک باؤنس معاملے میں جیل جانا پڑا تھا۔ انہوں نے اپنی ہدایت کاری کی پہلی فلم ’اتا پتا لاپتا‘ بنانے کے لیے 5 کروڑ روپے لیے تھے، لیکن فلم فلاپ ہونے کی وجہ سے وہ پیسے لوٹا نہیں پائے۔ یہی وجہ ہے کہ اداکار کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور بالآخر انہیں تہاڑ جیل میں خودسپردگی کرنی پڑی تھی۔ فی الحال وہ بھتیجی کی شادی کے لیے عبوری ضمانت پر باہر آ گئے ہیں۔ لیکن ان کی مشکلیں کم نہیں ہوئی ہیں، کیونکہ انہیں 18 مارچ تک کے لیے ہی ضمانت ملی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined