قومی خبریں

غازی آباد میں سنسنی خیز واردات، بیوی-بچوں کے قتل کے بعد نوجوان کی خودکشی، منہ پر ٹیپ چپکی ملی

قومی دارالحکومت علاقہ میں ضلع غازی آباد کے مسوری علاقے میں ایک شخص نے اہلیہ اور 3 بچوں کا بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد خود بھی پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

غازی آباد: این سی آر میں واقع ہریانہ کے گڑگاؤں میں ایک انجینئر کے اپنے بیوی-بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خود کشی کرنے کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا کہ اب غازی آباد میں بھی ویسا ہی واقعہ رونما ہو گیا ہے۔ این سی آر میں ضلع غازی آباد کے مسوری علاقے میں ایک شخص نے اہلیہ اور 3 بچوں کا بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد خود بھی پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

Published: 05 Jul 2019, 1:10 PM IST

موصول اطلاع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات کا ہے ۔ پہلے شوہر نے تینوں بچوں کو زہر دے دیا اور بعد میں اہلیہ کے سر پر ہتھوڑےسے حملہ کیا ۔ سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار نے بتایا کہ بچوں کو زہر اور اہلیہ کے سر پر حملہ کرنے کے بعد اس نے بھی پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ اہلیہ کو نازک حالت میں علاج کیلئے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی بھی موت ہو گئی۔

Published: 05 Jul 2019, 1:10 PM IST

واقعہ کے متعلق اہل خانہ کو صبح پتہ چلا اور بعد میں پولس کو اس کی اطلاع دی گئی ۔ شخص کا نام پردیپ بتایا گیا ہے ۔ اس سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ اس کی اہلیہ اس پر شک کرتی تھی ۔ اس وجہ سے اس نے سب کا قتل کرکے ان کے منہ میں ٹیپ لگا دی ۔

Published: 05 Jul 2019, 1:10 PM IST

ایس ایس پی سدھیر کمار نے بتایا کہ پولس کو صبح پانچ بجکر 40 منٹ پر واقعہ کی اطلاع ملی تھی ۔ انہوں نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درکرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ نے اہلیہ ، تینوں بچوں اور شوہر کی موت کی تصدیق کی ہے ۔

Published: 05 Jul 2019, 1:10 PM IST

واضح رہے کہ حال ہی میں گڑگاؤں میں بھی ایک انجینئر نے اسی طرح اپنے خاندان کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی تھی۔ انجینئر کا نام پرکاش سنگھ تھا۔ پرکاش نے بیوی اور دو بچوں کا پہلے دھار دار ہتھیار سے پہلے قتل کیا اور پھر خود بھی پھانسی لگا کر جان دے دی۔ انجینئر کی بیوی ایک نجی اسکول کی منیجر تھی جبکہ بی ٹی کی عمر 18 سال اور بیٹے کی عمر 15 سال تھی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 05 Jul 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Jul 2019, 1:10 PM IST