قومی خبریں

کرناٹک: جیلیٹن راڈ میں دھماکے سے چھ افراد ہلاک

کرناٹک کے وزیر صحت کے سدھاکر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ ہلاک شدگان کے انسانی اعضا چاروں طرف بکھرے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر اسندرا کے نزدیک ہیرا ناگوالی میں پیش آیا ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI 

چکبالپور: کرناٹک کے ضلع چکبالپور میں پتھر کی ایک کان میں رکھی جیلیٹن راڈوں میں پیر کی دیر رات دھماکہ ہونے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ کچھ لوگ جلیٹن کی راڈوں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اسی وقت ان میں دھماکہ ہو گیا۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں پر وہ دلبرداشتہ ہیں اور سوگوار کنبے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی۔ کرناٹک کے وزیر صحت کے سدھاکر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ ہلاک شدگان کے انسانی اعضا چاروں طرف بکھرے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر اسندرا کے نزدیک ہیرا ناگوالی میں پیش آیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک دھماکہ 22 جنوری کو ہوا تھا، جب شیوموگا کے ہناسوڈو میں گاؤں جیلیٹن بردار ٹرک میں اس دھماکہ ہو گیا تھا۔ اس دھماکے میں بھی چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Published: undefined

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا ’’چکبالپور کے ہیرا ناگوالی گاؤں کے نزدیک جیلیٹن دھماکے سے چھ افراد کی موت افسوسناک ہے۔ انہوں نے ضلع انچارج وزیر اور سینئر عہدیداروں کو مکمل تحقیقات کر کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined