قومی خبریں

راجستھان میں عوامی مسائل پر اشوک گہلوت کا بی جے پی حکومت پر سخت حملہ، تمام دعوے کھوکھلے قرار دیے

اشوک گہلوت نے ریاستی حکومت کے ترقیاتی دعوؤں کو کھوکھلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام بنیادی مسائل سے دوچار ہیں اور حکومت صرف جھوٹے دعوے کر رہی ہے

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس 

جے پور: راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے ریاستی حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی دعوؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تمام دعوے کھوکھلے ہیں اور عوام مختلف مسائل میں گھری ہوئی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر پانی کی قلت اور منریگا مزدوروں کی حالت زار پر تشویش ظاہر کی۔

گہلوت نے کہا کہ حکومت کے دوہرے معیار کو دیکھنا حیران کن ہے۔ ایک طرف وزراء عوامی جلسوں میں بلند بانگ دعوے کر رہے ہیں، تو دوسری طرف عام آدمی روزمرہ کی بنیادی ضروریات کے لیے پریشان ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ جو کچھ کہہ رہے ہیں، وہ ان کے اپنے خیالات نہیں بلکہ انہیں اس طرح بات کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ ان دعووں کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

Published: undefined

انہوں نے منریگا مزدوروں کے حوالے سے کہا کہ ان پر کام کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے، جس سے انہیں کئی جسمانی اور مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ گہلوت کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ مزدوروں سے ایک گھنٹہ کم کام لیا جائے تاکہ ان کی حالت بہتر ہو سکے، لیکن انتظامیہ ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

اس کے علاوہ انہوں نے ‘آپریشن سندور’ سے متعلق راہل گاندھی کے سوالات پر بی جے پی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا فرض ہے کہ وہ سوالات اٹھائے۔ اگر وہ سوال نہ کریں تو کل کو عوام پوچھے گی کہ آپ نے اپنی ذمہ داری کیوں نہیں نبھائی۔

Published: undefined

بین الاقوامی امور پر بھی گہلوت نے کھل کر رائے دی۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت و پاکستان کے درمیان جنگ بندی (سیز فائر) کے اعلان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا اس میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کی باہمی رضامندی سے ہونا چاہیے تھا، لیکن ٹرمپ نے اپنی مرضی سے مداخلت کی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ نے کبھی بھی ہندوستان کا ساتھ نہیں دیا۔ کارگل جنگ کے وقت بھی وہ غیر جانبدار رہا۔ ایسی صورت میں ہندوستان کو دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے امریکہ کو واضح پیغام دینا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined