قومی خبریں

بہار: ’اردو کے ساتھ گایتری منتر بھی لازم کریں‘، سی بی ایس ای اسکولوں میں اردو پڑھانے کے حکم پر بی جے پی کو اعتراض

بی جے پی کے کشن گنج ضلع صدر سشانت گوپ نے ڈی ای او کے ذریعہ اسکولوں میں اردو کی تعلیم یقینی بنانے کی خبر پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ ڈال کر اسکولوں میں اردو پڑھانا قابل قبول نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اردو، علامتی تصویر</p></div>

اردو، علامتی تصویر

 

بی جے پی کی مسلمانوں سے نفرت کوئی پوشیدہ بات نہیں ہے، لیکن اب بی جے پی والے اردو زبان کے خلاف بھی کھل کر بولتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ بہار کے کشن گنج ضلع میں ضلع ایجوکیشن افسر (ڈی ای او) کے ذریعہ اردو تعلیم لازمی بنانے سے متعلق ایک حکم پر کچھ بی جے پی لیڈران نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اسکولوں میں جبراً اردو پڑھائی تو پھر وہ دعائیہ اجلاس میں ’گایتری منتر‘ پڑھانے کا مطالبہ کریں گے۔

Published: undefined

دراصل ڈی ای او ناصر حسین نے ضلع کے سبھی سی بی ایس ای اسکولوں میں طلبا و طالبات کو اردو زبان پڑھانے کے لیے حکم جاری کیا ہے۔ انھوں نے یہ حکم سی بی ایس ای سے منظور شدہ سبھی پرائیویٹ اسکولوں کو خط لکھ کر جاری کیا ہے۔ خط میں انھوں نے لکھا ہے کہ ضلع ڈیولپمنٹ کوآرڈنیشن و نگرانی کمیٹی کی میٹنگ میں کانگریس رکن اسمبلی اظہار الحسین اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جاوید آزاد کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ ضلع میں چل رہے پرائیویٹ اسکولوں میں اردو کی پڑھائی نہیں ہو رہی، جبکہ اس ضلع میں اقلیتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ خط میں سبھی سی بی ایس ای اسکولوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ طلبا و طالبات کو اردو زبان پڑھائیں۔

Published: undefined

اس خط میں ڈی ای او ناصر حیسن نے یہ بھی لکھا ہے کہ سی بی ایس ای بورڈ سے منظور شدہ اس ضلع میں چلنے والے سبھی پرائیویٹ اسکول طلبا و طالبات کو اردو کی پڑھائی کے لیے ضروری انتظام یقینی کرتے ہوئے تعمیلی رپورٹ بہار ایجوکیشن پروجیکٹ آفس کو دستیاب کروائیں۔ اس خط سے کئی پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ جب یہ خبر بی جے پی لیڈران کو ملی تو انھوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ حالانکہ ضلع ایجوکیشن افسر کا کہنا ہے کہ یہ حکم خاص طور پر ان طلبا کے لیے جاری کیا گیا ہے جو اردو پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Published: undefined

بی جے پی ضلع صدر سشانت گوپ نے اس معاملے میں اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دباؤ میں اسکولوں میں اردو کی پڑھائی قابل قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں میں جبراً اردو تھوپنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی مخالفت پارٹی کرتی ہے۔ بی جے پی لیڈر نے یہ بھی کہا کہ اگر اسکولوں میں اردو کی پڑھائی شروع کی گئی تو ہم لوگ دعائیہ اجلاس میں گایتری منتر پڑھانے کا مطالبہ کریں گے۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر اردو پڑھانی ہے تو اس کے لیے الگ سے اسکول کھولے جائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined