قومی خبریں

’گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن‘ دوا کی جمع خوری کا قصوروار: ڈرگ کنٹرولر

ڈرگ کنٹرولر نے دہلی ہائی کورٹ میں بتایا کہ اب بلاتاخیر گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن اور دوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر مشکل میں پڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دراصل ’گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن‘ کو ’فیبی فلو‘ دوا کی جمع خوری کا قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ ڈرگ کنٹرولر باڈی نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن کو کورونا مریضوں کو غلط طریقے سے فیبی فلو دوا دینے اور اس کی جمع خوری کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔ ڈرگ کنٹرولر کی جانب سے پیش وکیل نندیتا راؤ نے کہا کہ فاؤنڈیشن نے ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کے تحت جرم کیا ہے کیونکہ انھیں ناجائز طریقے سے دوا کا اسٹاک کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈرگ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ اب بلاتاخیر گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن اور دوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رکن اسمبلی پروین کمار کو بھی ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس قانون کے تحت ایسے ہی جرائم میں قصوروار پایا گیا ہے۔ عدالت نے ڈرگ کنٹرولر سے چھ ہفتے کے اندر ان معاملوں پر رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی اور اس کی آئندہ سماعت 29 جولائی مقرر کر دی ہے۔

Published: undefined

واضح رہ کہ گزشتہ 31 مئی کو دہلی ہائی کورٹ نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کے ذریعہ کووڈ کے علاج میں کام آنے والی دوا فیبی فلو بڑی مقدار میں خریدے جانے کی جانچ نہیں کرنے کے لیے ڈرگ کنٹرولر کو پھٹکار لگائی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ مددگار کی شکل میں دکھانے کے لیے حالات کا فائدہ اٹھانے کی لوگوں کی روش کی سخت مذمت ہونی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined