نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد، تصویر یو این آئی
گجرات کے احمد آباد واقع نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) اور پنجاب کنگز کے درمیان آئی پی ایل 2025 کا فائنل مقابلہ کھیلا جانا ہے۔ اس مقابلے سے عین قبل آج صبح اسٹیڈیم کے صدر دروازے کے باہر گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے زوردار دھماکے کی آواز ہوئی۔ اس حادثہ میں کوئی ہلاک تو نہیں ہوا ہے، لیکن علاقے میں افرا تفری کا ماحول ضرور پیدا ہو گیا۔ اب اس معاملے میں جانچ شروع ہو گئی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلنڈر دھماکہ ہوتے ہی تھوڑی دیر کے لیے اسٹیڈیم کے باہر دہشت کا ماحول قائم ہو گیا۔ حالانکہ وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے معاملے کو بہتر انداز میں سنبھالا اور جلد ہی سب کچھ معمول پر آ گیا۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسٹیڈیم کے باہر فٹ پاتھ پر کھانے کا سامان فروخت کرنے والوں کی لاپروائی کے سبب یہ سلنڈر دھماکہ ہوا۔
Published: undefined
بہرحال، آئی پی ایل فائنل مقابلے کو لے کر کرکٹ شیدائیوں میں زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ٹکٹ کے لیے احمد آباد میں لوگوں کی شدید بھیڑ ہے۔ آئی پی ایل 2025 کی اختتامی تقریب کو خاص بنانے کی پوری تیاری بھی بی سی سی آئی کے ذریعہ کر لی گئی ہے۔ دراصل بی سی سی آئی نے آپریشن سندور کی شاندار کامیابی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی فوج کو اعزاز بخشنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مشہور و معروف گلوکار شنکر مہادیون اپنی آواز کا جادو بکھیریں گے۔
Published: undefined
فائنل مقابلہ کے لیے کرکٹ ناظرین کو اسٹیڈیم تک پہنچنے میں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو، اس کے لیے بی آر ٹی ایس بسیں اور میٹرو رات 12.30 بجے تک چلیں گی۔ میٹرو 2 کوریڈور میں مجموعی طور پر 26 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ساتھ ہی سٹی بسوں کی بات کریں تو آج 100 سے زیادہ سٹی بسیں چلائی جائیں گی۔ آئی پی ایل فائنل میچ میں وی وی آئی پی سمیت کئی لوگوں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔ اس لیے اسٹیڈیم کے آس پاس کی سڑکیں دوپہر 2 بجے سے رات 12 بجے تک بند رہیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined