قومی خبریں

یو پی: نابالغ دلت مزدور کی اجتماعی عصمت دری، پھر کیا گیا نذرِ آتش، 7 کے خلاف معاملہ درج

چرتھاول تھانہ حلقہ کے ایک اینٹ بھٹہ مالک اور 6 دیگر لوگوں کے خلاف کارخانے میں نابالغ دلت کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کرنے اور اسے جلانے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا علامتی تصویر

اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کی ایک دل دَہلا دینے والی واردات میں ایک نابالغ دلت مزدور کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی گئی اور پھر اسے زندہ نذرِ آتش کر دیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کے چرتھاول تھانہ حلقہ کے ایک اینٹ بھٹہ مالک اور 6 دیگر لوگوں کے خلاف کارخانے میں نابالغ دلت کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کرنے اور اسے جلانے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد بھیم آرمی کارکنان نے قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

Published: undefined

مہلوک نابالغ دلت مزدور لڑکی کے والد نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ 22 مئی کو اپنی بیوی کو دوا دلانے کے لیے گاؤں چلا گیا تھا۔ رات میں اس کا 12 سالہ بیٹا اور 14 سالہ بیٹی بھٹے کے پاس ہی بنی جھگی میں سو رہے تھے۔ صبح 5 بجے کسی نے پولس کو لڑکی کی لاش ملنے کی خبر دی۔

Published: undefined

لڑکی کے والد نے بتایا کہ لڑکی کے کپڑے اور اس کی چپل بھٹے کے پاس واقع ایک کھیت سے ملے۔ انھوں نے کہا کہ بھٹے کے مالک، منیم اور باقی لوگوں نے ان کی بیٹی کے ساتھ گندہ کام کیا اور پھر اسے زندہ جلا دیا۔

Published: undefined

اس پورے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایس ایچ او انل کاپروال نے کہا کہ ضلع کے ایک گاؤں میں اینٹ بھٹے پر کام کرنے والی 14 سالہ لڑکی ہفتہ کے روز ہی مردہ ملی۔ اس کے بعد اس کے والدین نے کوتوالی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ انھوں نے کہا کہ کارخانہ کے مالک سمیت 7 لوگوں پر لڑکی سے عصمت دری کرنے اور اسے آگ کے حوالے کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ لڑکی کی موت جلنے اور دَم گھُٹنے کے سبب ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined