قومی خبریں

گاندھی جی کو کشمیر میں روشنی کی کرن نظر آئی تھی: گورنر ستیہ پال ملک

جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ مہاتما گاندھی کو سنہ 1947، جب ہندوستان اور پاکستان میں خون خرابے کا ماحول تھا، وادی کشمیر میں روشنی کی کرن نظر آئی تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ مہاتما گاندھی کو سنہ 1947، جب ہندوستان اور پاکستان میں خون خرابے کا ماحول تھا، وادی کشمیر میں روشنی کی کرن نظر آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے کشمیر کو جو عزت دی ہے وہ ملک کے کسی دوسرے حصے کو نہیں دی ہے۔

Published: undefined

گورنر موصوف نے بدھ کے روز یہاں مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: 'گاندھی جی نے سب سے کمزور، سب سے غریب اور سب سے زیادہ ستائے ہوئے لوگوں کے لئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے ہمیں جینا سکھایا ہے۔ کشمیر کے بھائیو، آپ کو خوش قسمت محسوس کرنا چاہیے کہ جس دن وہ آپ کے ہاں آئے تھے ہندوستان اور پاکستان میں پاگل پن تھا، ماردھاڑ ہو رہی تھی۔ لیکن یہاں آکر انہوں نے آپ لوگوں کی وجہ سے امن ہی امن دیکھا'۔

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا: 'گاندھی جی نے یہاں امن ہی امن دیکھ کر کہا کہ کشمیر سے مجھے روشنی کی کرن نظر آتی ہے۔ وہ یہاں للت ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ میں پندرہ دن میں ایک بار وہاں ضرور جاتا ہوں اور چائے پیتا ہوں۔ گاندھی جی نے آپ کو جو عزت دی ہے وہ ملک کے کسی دوسرے حصے کو نہیں دی ہے۔ اس کو آپ ضرور یاد رکھئے گا'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined