قومی خبریں

کوٹہ پہنچی گاندھی شانتی یاترا، ’پورا ملک سی اے اے کی مخالفت کرے‘... یشونت سنہا

کوٹہ میں یشونت سنہا نے کہا کہ لوگ این آر سی کے تحت دستاویزات مانگے جانے پر صاف منع کر دیں، پورا ملک اس کے خلاف ہوگا تو حکومت کو غور کرنا ہوگا اور پھر سی اے اے جیسا قانون کبھی وجود میں نہیں آ سکے گا

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

کوٹہ راجستھان : ملک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کے درمیان سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کا قافلہ راجستھان کے کوٹہ شہر میں پہنچا۔ یشونت سنہا نے یہاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ کہتے ہیں کہ این آر سی لاگو کر کے رہیں گے اور پی ایم مودی اس سے انکار کرتے ہیں۔ ہم لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں کہ این آر سی کے تحت دستاویزات مانگے جانے پر صاف منع کر دیں۔ پورا ملک اس کے خلاف کھڑا ہوگا تو حکومت کو غور کرنا ہوگا اور پھر سی اے اے جیسا قانون کبھی وجود میں نہیں آ سکے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یشونت سنہا کی ’گاندھی شانتی یاترا ‘ ٩ جنوری کو ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا سے شروع ہوئی تھی اور اس میں 60 لوگ شامل ہے۔ دراصل، 9 جنوری 1915 کو گاندھی جی افریقہ سے ہندوستان واپس آئے تھے ، اسی کی یاد میں دن تاریخ کا انتخاب کیا گیا۔

کوٹہ شہر میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کشور پورہ عید گاہ پر گزشتہ 10 دنوں سے خواتین دن رات دھرنا دے رہیں ہیں جبکہ یہاں کے وگیان نگر میں بھی مظاہرے کیا جا رہا ہے۔ ان دونوں مقامات پر یشونت سنہا کی گاندھی شانتی یاترا کی ٹیم بدھ کے روز پہنچی اور خواتین کو گاغذ نہیں دکھانے کے لئے بیدار کیا۔ حالانکہ یشونت سنہا کو بھی یہاں پہنچنا تھا لیکن وہ طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے نہیں جا سکے۔

Published: undefined

تصویر قومی آواز

قبل ازیں، یشونت سنہا نےکوٹہ پہونچنے پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون غیر آئینی ہے، لہذا اس کی مخالفت میں ہزاروں کلومیٹر کی گاندھی شانتی یاترا نکالی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہرت پر قانون بنانے کا حق پارلیمنٹ کو ہے اس لیے ہم اسے چیلنج نہیں کر رہے لیکن پہلی بار مودی سرکار نے ایسا قانون بنایا جو مذہبی تفریق پر مبنی ہے،اس لیے یہ قانون راست طور پر آئین کے خلاف ہے۔

Published: undefined

انہوں نے سیدھے طور پر مودی سرکار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائیں کہ جو لوگ 20-25 برس قبل مذہبی زیادتی کے شکار ہوئے تھے ، وہ اس کے ثبوت کیسے دے پائیں گے؟ یہ ایک اہم سوال ہے۔

Published: undefined

تصویر قومی آواز

یشونت سنہا نے کہا ، ملک کی معیشت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے جو خواب دکھائے گئے تھے وہ چکناچور ہو چکے ہیں۔ سرکار نے ترقی کے مدعوں سے عوام کا دھیان ہٹا کر سی اے اے اور این آر سی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنا شروع کر دیا ہے۔سنہا نے کہا کہ اسی بی جے پی سرکار نے پچھلے 6 برسوں میں پاکستان بنگلہ دیش افغانستان سے بھارت میں آے چار ہزار سے زائد لوگوں کو شہریت دی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اگر تین ملکوں کے علاوہ ایران اور ملائیشیا جیسے ممالک میں مذہبی تشدد ہوگا تو وہ لوگ کہاں جائیں گے! ایک لاکھ تمل لوگ و تبت میں رہنے والے بودھ مذہب کے لوگوں کو اس قانون میں شامل نہیں کیاہے۔ سی اےاے کے تحت جو شہری بننا چاہے گا، اسے عرضی کے ساتھ ثبوت بھی دینے ہوں گے، وہ ثبوت کہاں سے آئیں گے!

Published: undefined

ایک سوال کے جواب میں یشونت سنہا نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی کی سرکار میں ملک میں دن جیسی روشنی اور شانتی تھی وہیں آج مودی سرکار میں رات جیسی تاریکی ہے اور چاروں طرف بدامنی کا دور دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اوپر پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے اوپر ملک کے عوام ہیں اور حکومت کو جھکانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

گاندھی شانتی یاترا ’راشٹر منچ ‘ اور ’فرینڈس آف ڈیموکریسی ‘ و’ شیتکاری جاگر منچ ‘ کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔ یہ یاترا مہاراشٹر ، گجرات ، راجستھان ، اترپردیش و ہریانہ ہوتے ہوئے چار ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد 30 جنوری کو دہلی پہنچے گی اور راج گھاٹ پر اختتام پذیر ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined