قومی خبریں

سٹہ بازی کیس: ای ڈی نے سریش رینا اور شکھر دھون کے خلاف کی سخت کارروائی، 11.14 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

ای ڈی کی جانچ کئی ریاستوں کی پولیس کے ذریعہ درج ایف آئی آر پر مبنی ہے، جو غیر قانونی آن لائن سٹہ بازی پلیٹ فارم 1xBet سے جڑی ہے۔ اس پلیٹ فارم نے ہندوستان میں بلا اجازت آن لائن سٹہ بازی کی تشہیر کی۔

<div class="paragraphs"><p>انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ</p></div>

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ

 

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق ہندوستانی کرکٹر سریش رینا اور شکھر دھون کی مجموعی طور پر 11.14 کروڑ روپے کی جائیداد عارضی طور سے ضبط کر لی ہے۔ یہ کارروائی انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت کی گئی ہے۔ ضبط کی گئی جائیدادوں میں سریش رینا کے نام پر 6.64 کروڑ روپے کی میوچوئل فنڈ سرمایہ کاری اور شکھر دھون کے نام پر 4.5 کروڑ روپے کی ایک غیر منقولہ جائیداد شامل ہے۔

Published: undefined

ای ڈی کی یہ جانچ کئی ریاستوں کی پولیس کے ذریعہ درج ایف آئی آر پر مبنی ہے، جو غیر قانونی آن لائن سٹہ بازی پلیٹ فارم 1xBet سے جڑی ہے۔ جانچ میں سامنے آیا ہے کہ 1xBet اور اس کے ’سروگیٹ برانڈ‘، یعنی 1xBat، 1xBat اسپورٹنگ لائنس ہندوستان میں بغیر کسی اجازت کے آن لائن سٹہ بازی اور جوئے کی تشہیر کر رہے تھے۔

Published: undefined

ای ڈی کے مطابق رینا اور دھون نے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ان پلیٹ فارمز کی تشہیر کی اور اس کے بدلے انھیں بیرون ملکی راستوں سے ادائیگی کی گئی۔ یہ پیسے غیر قانونی سٹہ بازی سے کمائے گئے تھے، جن کی اصل پہچان چھپانے کے لیے پیچیدہ لین دین عمل میں آیا۔ ای ڈی کی جانچ میں سامنے آیا کہ 1xBet ہندوستان میں ہزاروں فرضی (میول) بینک اکاؤنٹس کے ذریعہ پیسوں کا لین دین کر رہا تھا۔ اب تک 6000 سے زیادہ فرضی اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعہ سٹہ بازی کی رقم کو الگ الگ پیمنٹ گیٹ وے سے گزار کر اصل ذریعہ چھپایا گیا۔ جانچ میں یہ بھی پتہ چلا کہ کئی پیمنٹ گیٹ وے بغیر کے وائی سی ویریفکیشن کے ہی کاروباری (مرچنٹ) جوڑ رہے تھے۔ منی لانڈنگ کا مجموعی ٹریل 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کا بتایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ای ڈی نے اس کیس میں 4 پیمنٹ گیٹ وے پر چھاپہ ماری کی ہے اور 60 سے زیادہ بینک اکاؤنٹس کو فریز کیا ہے۔ اب تک 4 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم فریز کی جا چکی ہے۔ ای ڈی نے عام لوگوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی آن لائن سٹہ بازی یا جوئے کی تشہیر یا سرمایہ کاری سے دور رہیں۔ ای ڈی نے کہا کہ غیر قانونی سٹہ بازی اور جوا نہ صرف معاشی نقصان پہنچاتے ہیں، بلکہ منی لانڈرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشتبہ آن لائن اشتہار یا ٹرانزیکشن کی جانکاری فوراً مقامی پولیس یا ای ڈی کو دیں۔

Published: undefined