تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کل یعنی یکم فروری کو مرکزی بجٹ 2025-26 پیش کیا، جس میں 50,65,345 کروڑ روپے کے اخراجات کا تصور کیا گیا ہے۔ یہ رقم رواں مالی سال کے مقابلے میں 7.4 فیصد زیادہ ہے۔
Published: undefined
وزارت خارجہ نے بیرونی ممالک کی امداد کے لیے 5,483 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جو کہ پچھلے سال کے 5,806 کروڑ روپے کے نظرثانی شدہ اعداد و شمار سے معمولی طور پر کم ہے۔ وزارت خارجہ کا کل بجٹ 20,516 کروڑ روپے ہے۔
Published: undefined
ہندوستان 2025-26 میں بھوٹان کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرے گا۔ بھوٹان کو 2,150 کروڑ روپے ملیں گے۔ یہ پچھلے سال کے مختص 2,068 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ہندوستان بھوٹان کا بنیادی ترقیاتی پارٹنر ہے، جو بنیادی ڈھانچے، پن بجلی کے منصوبوں اور اقتصادی تعاون کے لیے مالی اعانت فراہم کرتا ہے۔
Published: undefined
مالدیپ کے لیے ہندوستان کی مختص رقم 400 کروڑ روپے سے بڑھ کر 600 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مالدیپ نئی دہلی کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ افغانستان کو گزشتہ سال 200 کروڑ روپے کی امداد دی گئی تھی جسے 2025-26 میں کم کر کے 100 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ دو سال پہلے دیے گئے 207 کروڑ روپے سے بہت کم ہے۔ ہندوستان طالبان حکومت کے ساتھ اپنے معاملات میں محتاط رہا ہے اور اس نے اپنی شمولیت کو انسانی امداد اور اقتصادی تعاون تک محدود رکھا ہے۔
Published: undefined
میانمار کے لئے رقم 2024-25 کے بجٹ میں250 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2025-26 میں 350 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ یہ ملک میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے حال ہی میں ہندوستان-میانمار سرحد پر لوگوں کی نقل و حرکت کے قوانین کو سخت کیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق فری موومنٹ رجیم (ایف ایم آر) کے تحت 16 کلومیٹر سے 10 کلومیٹر تک نقل و حرکت دونوں طرف سے محدود ہے۔
Published: undefined
ہندوستان نے نیپال کے لیے اپنی مختص رقم 700 کروڑ روپے برقرار رکھی ہے۔ بحران زدہ پڑوسی سری لنکا کے لیے مختص رقم 245 کروڑ روپے سے بڑھا کر 300 کروڑ روپے کر دی گئی ہے کیونکہ وہ ملک معاشی سست روی سے نکل رہا ہے۔ گزشتہ سال بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اختلافات کے درمیان ڈھاکہ کو دی جانے والی امداد کی رقم 120 کروڑ روپے پر برقرار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز