قومی خبریں

ایندھن کی قیمتوں میں پھر اضافہ، پٹرول 87 پیسے اور ڈیزل 91 پیسے ہوا مہنگا

نئی قیمتوں کا اطلاق آج صبح 6 بجے سے ہو گیا۔ اس سے قبل 15 مئی اور 19 مئی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل تقریباً 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

پٹرول ڈیزل کے داموں میں پھر اضافہ
پٹرول ڈیزل کے داموں میں پھر اضافہ 

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہفتہ کو پٹرول 87 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 91 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ 10 دنوں میں ایندھن کی قیمتوں میں یہ تیسرا اضافہ ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ قومی راجدھانی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 99.51 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وہیں ڈیزل کی قیمت 91 پیسے بڑھ کر 92.49 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

تیل کمپنیوں کے مطابق بین الاقوامی بازار پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیزی برقرار ہے۔ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی نے تیل کی سپلائی کے بارے میں تشویشات میں اضافہ کیا ہے۔ اس کا براہ راست اثر ہندوستان جیسے ممالک پر پڑ رہا ہے، جو بڑی مقدار میں خام تیل درآمد کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اسی وجہ سے تیل کمپنیوں نے ریٹیل ایندھن کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ لگاتار تیسری بار قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے نقل و حمل کے اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا اندیشہ ہے۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل مہنگے ہونے کا سب سے زیادہ عام لوگوں کی جیب پر پڑتا ہے۔ پرائیویٹ گاڑی چلانے والوں کا خرج بڑھے گا۔ وہیں ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرک، بس اور مال برداری کے اخراجات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ اس کا اثر سبزیوں، پھل، دودھ اور روز مرہ کی دیگر ضروریات کی قیمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی برقرار رہی تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے متوسط ​​طبقے اور تاجروں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ رواں ماہ یہ تیسری بار ہے جب ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 90 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، اس سے کچھ دن پہلے ہی 3 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ ایندھن کی قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد اب دہلی میں پٹرول 99.51 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 92.49 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ بڑھی ہوئی قیمتوں کا اطلاق ہفتے کو صبح 6 بجے سے ہوا۔ اس سے پہلے 15 مئی اور 19 مئی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل تقریباً 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined