
پٹرول پمپ / آئی اے این ایس
امریکہ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے سبب مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران کا اثراب ہندوستان کی مقامی بازاروں تک پہنچنے لگا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول۔ ڈیزل اورایل پی جی کی قلت کی خبروں کے درمیان ہماچل پردیش میں دھرم شالہ کے ضلع ہیڈکوارٹر واقع کوتوالی بازار میں بھی ایندھن کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ یہاں کے ایک بڑے پٹرول پمپ کو ایندھن کی فروخت میں کٹوتی کرنی پڑی ہے جس سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ ایڈوانس ادائیگی کے باوجود کمپنی کی طرف سے سپلائی کلیئر نہیں ہو رہی ہے۔ بار بار سپلائی بھیجنے کی یقین دہانی کے باوجود ایندھن ابھی تک نہیں پہنچا ہے۔ اس وجہ سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔
Published: undefined
پیٹرول پمپ کے منیجر دیویندر پٹھانیا نے کہا کہ حالانکہ پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں کٹوتی کی کوئی حکومتی ہدایات نہیں ہیں، بلکہ سبھی کو پٹرول اور ڈیزل دستیاب کرانے کے لیے پمپ انتظامیہ نے اپنی سطح پر کٹوتی کی گئی ہے۔ اس طرح دو پہیہ گاڑی کو 200 روپئے، چار پہیہ کو 1000 روپئے کا پٹرول سمیت 1500 روپئے کا ڈیزل دیا جا رہا ہے۔ ابھی پٹرول پمپ پر صرف 7000 لیٹر پٹرول اور ڈیزل ہی باقی بچا ہے۔ اگر گاڑیاں جلد نہیں آئیں تو دوپہر تک ہی بکری ہوپائے گی اور پمپ خشک ہوجائے گا۔ ریگولر بسوں اور ایمبولینس کو پورا ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
پٹھانیا نے کہا کہ کمپنی نے پیشگی ادائیگی کے بعد ہی پٹرول اور ڈیزل بھیجنے کا وعدہ کیا تھا، جس کے لیے 80 لاکھ روپے کی پیشگی جمع کروائے گئے ہیں۔ کمپنی نے 3 گاڑیاں بھیجنے کی بات کہی تھی لیکن جو اطلاع ملی ہے اس کے تحت صرف ایک ہی گاڑی مختص کی گئی ہے جس میں 10-10 ہزار لیٹر پٹرول اور ڈیزل آئے گا۔ کمپنی سے رابطہ کرنے پر افسر فون نہیں اٹھا رہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قلت ہونا شروع ہوگئی ہے۔
Published: undefined
اس وقت پمپ پر 7 ہزار لیٹر پٹرول دستیاب ہے جس میں 4 ہزار لیٹر اسپیڈ پٹرول اور 3 ہزار لیٹر نارمل پٹرول ہے۔ جبکہ 14 ہزار لیٹر ڈیزل دستیاب ہے۔ کٹوتی کرکے اس پیٹرول کو آج صبح 11 بجے تک چلایا جا جاسکتا تھا۔ غور طلب ہے کہ دھرم شالا کے کوتوالی بازار میں واقع پیٹرول پمپ پر روزآنہ 10 ہزار سے 12 ہزار لیٹر پٹرول اور ڈیزل کی کھپت ہے لیکن سپلائی میں کمی کی وجہ سے کٹوتی کرکے چلایا جارہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined