قومی خبریں

طیارہ کے بعد اب ٹرین میں شرمناک حرکت، خاتون کے اوپر ٹی ٹی نے کر دیا پیشاب، ناراض مسافروں نے پولیس کے حوالے کیا

جی آر پی چار باغ ریلوے اسٹیشن کے انچارج نورتن گوتم نے کہا کہ یہ کارروائی امرتسر باشندہ مسافر راجیش کی شکایت پر کی گئی ہے، اس کی بیوی کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹرین، تصویر آئی اے این ایس

 

آپ نے طیارہ میں ایک مسافر پر پیشاب کیے جانے کا واقعہ تو سنا ہی ہوگا جو گزشتہ دنوں خوب سرخیوں میں رہا تھا۔ اب کچھ ایسا ہی معاملہ ٹرین میں پیش آیا ہے۔ واقعہ امرتسر اور کولکاتا کے درمیان اکال تخت ایکسپریس کا ہے۔ ٹرین میں تعینات نشے کی حالت میں ٹی ٹی ای منا کمار نے اپنے شوہر کے ساتھ سفر کر رہی ایک خاتون پر پیشاب کر دیا۔ جس وقت ٹی ٹی ای نے خاتون پر پیشاب کیا، وہ سو رہی تھی۔ اپنے اوپر پیشاب کیے جانے کے سبب خاتون جاگ گئی اور شور مچایا تو اس کے شوہر نے ٹی ٹی ای کو پکڑ لیا۔ دیگر مسافر بھی جاگ گئے اور ٹی ٹی ای کی پٹائی کر اسے جی آر پی کو سونپ دیا۔ جی آر پی نے ٹی ٹی ای کو حراست میں لے لیا۔

Published: undefined

جی آر پی چار باغ ریلوے اسٹیشن کے انچارج نورتن گوتم نے کہا کہ یہ کارروائی امرتسر باشندہ راجیش کی شکایت پر کی گئی ہے۔ اس کی بیوی کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ کچھ مہینے پہلے ایک پرواز میں پیش آیا تھا۔ بعد میں امریکہ میں کام کرنے والے ملزم شنکر مشرا کو حراست میں لیا گیا اور ایئر انڈیا کے طیارہ میں پرواز بھرنے پر 4 مہینے کی پابندی لگا دی گئی۔ اتنا ہی نہیں، حال ہی کا ایک واقعہ ہے جب نشے میں ڈوبے ایک شخص نے امریکن ایئرلائنز میں نیویارک سے دہلی کے سفر پر اپنے بغل میں بیٹھے ایک شخص پر پیشاب کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined