قومی خبریں

کشمیر میں تازہ برف باری، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری اور دن کے درجہ حرارت میں کمی واقع

وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کے بیچ میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری درجے کی برف باری ہوئی جس کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کے بیچ میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری درجے کی برف باری ہوئی جس کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔ بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے وادی میں 6 اور 7 جنوری کو درمیانی سے بھاری درجے کی پیش گوئی کی تھی۔

Published: undefined

ادھر وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ اگرچہ یہ رپورٹ فائل کئے جانے تک یک طرفہ ٹریفک کے لئے کھلی رہی تاہم سری نگر – لیہہ شاہراہ اور تاریخی مغل مغل روڑ کے علاوہ شمالی کشمیر میں ضلع صدر مقامات کے سے جوڑنے والی کئی دورافتادہ دیہات کی رابطہ سڑکیں لگاتار بند ہیں۔ سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک متاثر رہنے سے وادی کے بازاروں میں جہاں ایک طرف اشیائے ضروریہ نایاب ہوتی جارہی ہیں وہیں گراں بازاری بھی یکایک آسمان چھونے لگی ہے۔

Published: undefined

لوگوں کا کہنا ہے گیس ایجنسیاں شاہراہ بند ہونے کا بہانہ بنا کر گیس فراہم کرنے سے انکار کرتی ہیں جبکہ گیس ان کے اسٹورز میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ وادی میں مطلع ابرآلود اور گزشتہ تین دنوں سے ہلکی برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے تاہم دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

وادی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے ہی میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری بر ف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو پیر کے روز بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔ صبح کے وقت ساری وادی برف کی مہین سی چادر میں لپٹی ہوئی تھی۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں دوپہر تک قریب تین انچ تازہ برف جمع ہوئی تھی۔ وہاں موجود آٹے میں نمک کے برابر ہی سیاحوں کو مختلف کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ وادی کے دوسرے صحت افزا مقام پہلگام میں بھی دوپہر تک دو انچ برف جمع ہوئی تھی اور وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ جاری تھا۔

Published: undefined

وادی کے میدانی علاقوں بشمول سری نگر میں پیر کے روز دن بھر وقفہ وقفہ سے ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری رہا اگرچہ زمین پر برف جمع نہیں ہوئی تاہم دن کے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی جس سے لوگ سردی سے ٹھٹھرتے رہے۔ وادی کے دیگر بالائی علاقوں میں بھی پیر کے روز دن بھر وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے کئی دور افتادہ دیہات میں سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحمل میں رکاوٹیں بھی پیش آئیں۔

Published: undefined

وادی میں مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں مزید بہتری واقع ہوئی ہے سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے بھی قدرے کم تھا۔ مشہور زمانہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور پہلگام میں منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined