قومی خبریں

دہلی میں کورونا اموات میں اچانک اضافہ ، 103 افراد ہلاک، 576 نئے معاملے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1،287 رہی۔ اس مدت کے دوران مثبت شرح 0.78 فیصد پر آگئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 576 نئے مریضوں کی اطلاع ملی ہے اور اس عرصے کے دوران 103 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔اموات میں اضافہ اچانک نظر آ یاہے۔

Published: undefined

خوشی کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد نئے متاثرہ افراد سے کہیں زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1،287 رہی۔ اس مدت کے دوران مثبت شرح 0.78 فیصد پر آگئی۔

Published: undefined

دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ دہلی میں بدھ کو سرگرم معاملے 814 اور کم ہوکر 9،364 پر آگئے۔

Published: undefined

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران 576 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 14،27،439 ہوگئی ہے ، جب کہ1,287 اور مریضوں کے صحت یاب ہونے کی وجہ سے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 13،93،673 ہوگئی۔

Published: undefined

اس دوران مزید 103 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 24،237 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح کم ہوکر صرف 1.7 فیصد رہ گئی ہے۔ دہلی مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73،453 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ دریں اثنا ، دارالحکومت میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد 17،770 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ