قومی خبریں

مہاراشٹر میں کورونا کے 9855 نئے معاملے

ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2179285 ہوگئی ہے اور اسی مدت میں 42 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 52280 ہوگئی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

مہاراشٹرمیں کورونا کے نئےمعاملوںمیں مستقل اضافہ نظر آرہاہےجس کی وجہ سےیہ خدشہ بڑھتا جارہا ہےکہ کہیں ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہ لگانا پڑے۔ بدھ کےروز یعنی کل مہاراشٹر میں کورونا وبا کے 9855 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ادھر اعداد و شمار کے مطابق کل 42 مریضوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

محکمہ صحت کے مطابق نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2179285 ہوگئی ہے اور اسی مدت میں 42 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 52280 ہوگئی۔

Published: undefined

اس دوران 6559 مریض کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں بیماری سےٹھیک ہونے والوں ی تعداد بڑھ کر 2043349 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ریاست میں اس وقت 82347 سرگرم معاملے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اس کے ساتھ ریاست میں ری کوری کی شرح 93.77 فیصڈ اور اموات کی شرح 2.40 فیصد ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ریاست مہاراشٹر اس وقت وہ ریاست ہے جہاں کورونا کے تازہ معاملوں کی تعداد سب سےزیادہ ہے ۔ کیرالہ جہاں سب سےزیادہ نئےمعاملہ رپورٹ ہورہے تھےوہ اب مہاراشٹر کے بعد آ گیاہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined