قومی خبریں

دہلی میں راحت ، کورونا انفیکشن کے نئے معاملات تین سو سے کم

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81183 افراد کا کورونا ویکسینیشن کیا گیاجن میں 50204 کو پہلی خوراک اور 30979 افراد کو ٹیکے کی دوسری خوراک دی گئی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 238 نئے معاملات کی تصدیق کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1430671 ہوگئی اورمزید 24 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کامجموعی اعدادوشمار 24772 تک پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

جمعہ کی شام کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق قومی دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح کم ہوکر 0.31 فیصد جبکہ شرح اموات 1.73 فیصدپر برقراررہی۔ اس سے پہلے 22 اپریل کو دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران انفیکشن کی شرح سب سے زیادہ 36 تھی۔ دہلی میں آج کورونا انفیکشن سے مزید 504 مریض کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد چار ہزارسے کم ہوکر 3922 رہ گئی۔

Published: undefined

راجدھانی میں اسی مدت کے دوران 77112 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے 56000 آرٹی پی سی آر اور 21112 لوگوں کا ریپڈ ایٹیجن ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت کے اسپتالوں میں کووڈ بیڈ کی دستیابی 21897 ہے، جب کہ ڈیڈیکیٹڈ کووڈ کیئر سنٹرز میں ان کی تعداد 6211 اور ڈیڈیکیٹڈ ہیلتھ کیئرمراکز میں بستروں کی تعداد 532 ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اپریل میں کورونا وائرس کے عروج کے دوران دارالحکومت میں کئی دن بیڈ کی دستیابی پانچ چھ فیصد رہ گئی تھی۔

Published: undefined

بلیٹن میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81183 افراد کا کورونا ویکسینیشن کیا گیاجن میں 50204 کو پہلی خوراک اور 30979 افراد کو ٹیکے کی دوسری خوراک دی گئی۔ اب تک 5910350 افراد کاویکسینیشن کیا جاچکا ہے۔ اس وقت دارالحکومت میں 1238 کورونا مریض گھریلو تنہائی میں ہیں اور ممنوعہ علاقوں کی تعداد 10 ہزار سے گھٹ کر 8032 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined