قومی خبریں

دہلی میں کورونا سےتھوڑی راحت ، کل 10489 نئے کیسز، 308 اموات

دارالحکومت میں نئے کیسزکے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں کمی درج کی گئی ۔

فائل تصویر
فائل تصویر  یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں تھوڑی راحت کی خبر ہے ۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10،489 سے زائد نئے کیسزسامنے آئے ہیں اورمزید 308 مریضوں کی موت ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی اور یہ تعداد 15،189 تک پہچ گئی ۔

Published: undefined

دارالحکومت میں نئے کیسزکے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں کمی درج کی گئی ۔ دہلی میں جمعرات کے روز ایکٹو کیسز کم ہوکر 77،717 ہو گئے ۔

Published: undefined

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس دوران 10،489 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 13،72،475 تک پہنچ گئی ، جبکہ مزید 15،189 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 12،74،140 ہوگئی ہے ۔

Published: undefined

اس دوران مزید308 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 20،618 تک پہنچ گئی ۔ دارالحکومت میں شرح اموات 1.50 فیصد ہے۔ اموات کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71،675 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ اب تک جانچے گئے نمونوں کی تعداد 4.22 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined