قومی خبریں

بہار کے عوام کو مفت ویکسین، تو کیا ہم بنگلہ دیشی ہیں؟: ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست اور سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام کو مفت ویکسین کی تقسیم، تو کیا ہم بنگلہ دیشی ہیں؟

ادھو ٹھاکرے، تصویر یو این آئی
ادھو ٹھاکرے، تصویر یو این آئی 

ممبئی: شیو سینا کی 66 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی دوسری جگہ منعقد کی گئی دسہرہ ریلی سے خطاب کے دوران مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست اور سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ "بہار کے عوام کو مفت ویکسین کی تقسیم، تو کیا ہم بنگلہ دیشی ہیں؟"

Published: undefined

وزیر اعلیٰ بنے کے بعد پہلی بار دسہرہ ریلی سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی کا نقاب ہٹا کرخطاب کریں گے۔ اس موقع پر انھوں نے ملک کی دیگر ریاستوں کے تمام وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ وہ جی ایس ٹی کی منسوخی کا مطالبہ کریں، اگر جی ایس ٹی ناکام ہوچکا ہے تو وزیر اعظم کو معافی مانگنی چاہیے۔ شیوسینا کی دسہرہ ریلی آج 50 عہدیداروں کی موجودگی میں آن لائن منعقد ہوئی۔ اس وقت، ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست تنقید اور کہا کہ ملک بحران کا شکار ہے اور بی جے پی سیاست کر رہی ہے، یہ ملک کسی کے باپ کی ملکیت نہیں ہے۔

Published: undefined

اداکارہ کنگنا رناؤت کو روان سے تشبیہ دیتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ایک راون یہ کہتے ہوئے آیا ہے کہ ممبئی پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کا ایک حصہ ہے، وہ ممبئی آتے ہیں کیوں کہ انہیں گھر پر کھانا نہیں ملتا۔ یہ الزامات لگائے گئے کہ ممبئی پولیس بیکار ہے، بھنگ کھلے عام فروخت کی جا رہی ہے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ میں ان سے کہتا ہوں کہ مہاراشٹرا کے گھر میں تلسی کا ورینداوان ہے، بھنگ نہیں۔ اس کے علاوہ میں ممبئی پولیس پر لگائے گئے الزامات کو کیوں برداشت کروں، ممبئی پولیس بھی میری فیملی ہے۔ یہ کہنا مودی کی توہین ہے کہ ممبئی پاکستان مقبوضہ کشمیر ہے۔ کیونکہ انھوں نے پانچ سال میں پاکستان مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان لانے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمارے ہندوتوا اور ان کے ہندوتوا میں فرق ہے، ہم ہندو-مسلم میں فرق برداشت نہیں کریں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دسہرہ کے موقع پر اپنے قائد اور پارٹی صدر کے خطاب کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے شیو سینا کے حامیوں اور پارٹی ورکرس کو اس وقت سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، جب پہلی بار شیو سینا کی سالانہ دسہرہ ریلی شیواجی پارک میں منعقد نہیں ہوئی، جہاں پارٹی کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے تاکہ دسہرہ کی شام کو پارٹی کے سربراہ کا خطاب سن سکیں، پہلی مرتبہ ریلی کا انعقاد ممبئی کے ایک آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

Published: undefined

ریاست میں کورونا وائرس کے پیش نظر اختیار کی جا رہی احتیاطی تدابیر اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کرہ حفاظتی پروٹوکول کے پیش نظر مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، جو شیوسینا کے صدر بھی ہیں، نے وسطی ممبئی کے دادر میں شیواجی پارک گراؤنڈ کے سامنے سواتنتر ویر ساورکر آڈیٹوریم میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined