قومی خبریں

اجمیر میں جمعیۃ علماء ہند اور یونانی طبی کانگریس نے کیا میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج

اجمیر کے دور دراز علاقے بٹھور میں جمعیۃ علماء ہند اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے اشتراک سے منعقدہ میڈیکل کیمپ میں تقریباً 200 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور ادویات بھی فراہم کی گئیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

 

نئی دہلی: راجستھان کے ضلع اجمیر کے دور دراز گاؤں بٹھور، تحصیل نصیرآباد میں جمعیۃ علماء ہند اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے اشتراک سے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں مریضوں نے شرکت کر کے طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔ ایک پریس بیان کے مطابق، یہ کیمپ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر منعقد کیا گیا اور صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا۔

Published: undefined

کیمپ میں علاقے کے علاوہ اطراف کے دیہات سے بھی بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے۔ بلا تفریق مذہب و ملت تقریباً 200 مریضوں نے اپنے امراض کا معائنہ کرایا اور مفت ادویات حاصل کیں۔ اس دوران خاص طور پر یونانی طریقۂ علاج کے تحت مریضوں کی دیکھ بھال کی گئی، جس میں معدہ و ہاضمہ کے مسائل، جلدی بیماریاں، جوڑوں کا درد، بخار، نزلہ و زکام، شوگر اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا ماہر اطباء نے باریک بینی سے معائنہ کیا۔

کیمپ میں دہلی سے تشریف لانے والے ماہر اطباء، جن میں ڈاکٹر سید احمد خان، اسرار احمد اجینی، ڈاکٹر نواز الحق، ڈاکٹر انیس الرحمن، ڈاکٹر محمد روشن، ڈاکٹر سید منصور علی، سید اسد شاہ، آئی اے صدیقی اور سید معیظ علی شامل تھے، نے اپنی خدمات انجام دیں۔ اسی طرح ادے پور سے آئی نرسنگ آفیسر افسانہ بانو، جو دھارام، ونیت شرما اور ان کی ٹیم نے بھی نہایت ذمہ داری کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

اس موقع پر مقامی سطح پر بھی بھرپور تعاون دیکھنے کو ملا۔ مولانا علیم الدین اجمیری، مولانا کامل، مولانا سلیمان قاسمی بھیم پورہ، مولانا شریف بیاور، مولانا شہاب الدین، مدرسہ قاسم العلوم بٹھور کے ناظم محمد احمد اور ان کے عملے کے علاوہ مولانا قمر الدین، حافظ زبیر، گاؤں بٹھور کے امام مفتی اسحاق، حاجی شکیل، صوبیدار عبداللہ بھائی، ہاشم بھائی اور دیگر سماجی کارکنان نے کیمپ کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

منتظمین کے مطابق یہ سرگرمی جمعیۃ علماء ہند کے اسپیشل اجمیر پروجیکٹ کے تحت انجام دی گئی، جس کے ذریعے مختلف فلاحی اقدامات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کی قیادت قاری احمد عبداللہ رسول پوری کر رہے ہیں، جو جمعیت یوتھ کلب کے سکریٹری بھی ہیں۔

Published: undefined

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے اس موقع پر کہا کہ ضرورت مندوں کی خدمت اور فلاحی کام تنظیم کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اجمیر پروجیکٹ کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات تک دینی، اخلاقی اور رفاہی خدمات پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیماتِ خدمتِ خلق کو اپنا رہنما اصول مانتے ہوئے انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح دیتی ہے، کیونکہ مخلوق کی خدمت دراصل خالق کی رضا کا ذریعہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined