قومی خبریں

تیز رفتار کار موٹر سائیکل پر سوار خاندان کے اوپر چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق

سہارنپور کے دھولا کوان میں ایک تیز رفتار کریٹا کار نے بائیک پر سوار ایک خاندان کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 5 سالہ بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی المناک موت ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سہارنپور کے بیہٹ روڈ پر ہفتہ  یعنی 13 جون کو ایک المناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ بہاری گڑھ تھانہ علاقے میں دھولا کوان کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کریٹا کار نے پیچھے سے بائک سوار خاندان کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ تمام سوار سڑک سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

حادثے کے فوراً بعد راہگیروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا۔ تاہم ان کی حالت اتنی نازک تھی کہ ڈاکٹروں نے چاروں کو مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں میں ملکاپور کا رہنے والا 24 سالہ لاوش، اس کی 55سالہ  ماں راجدولاری ،22 سالہ  بہن انجانا عرف تنو اور 5 سالہ بیٹی روحی شامل ہیں۔

Published: undefined

متوفی کے بھائی پنکج کمار نے بتایا کہ لاوش اپنی ماں، بہن اور بیٹی کے ساتھ کوٹھڑی میں واقع اپنے سسرال سے بائیک پر اپنے گاؤں ملکاپور واپس آرہا تھا۔ جیسے ہی خاندان دھولا کوان کے قریب پہنچا، ایک تیز رفتار کریٹا کار نے ان کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے سے جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی اور گاؤں والوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی۔

Published: undefined

چاروں ہلاکتوں کی خبر ملتے ہی خاندان میں کہرام مچ گیا۔ ضلع اسپتال میں اہل خانہ بے چین تھے۔ بتایا گیا ہے کہ لاوش اپنے خاندان کی کفالت کے لیے مزدوری کا کام کرتا تھا۔ وہ تین بھائیوں میں دوسرے  نمبر پرتھے اور 2022 میں ان کی شادی ہوئی تھی۔ ان کی بیوی اور بیٹا گھر پر تھے، اب وہ اپنے شوہر اور والد کے کھو جانے سے غمزدہ ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس حادثے کی وجہ اور کار ڈرائیور کے کردار کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس سانحہ نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔( بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined