قومی خبریں

اوڈیشہ میں 20 لاکھ روپے کی سرکاری رقم کے غبن کا انکشاف، چار سرکاری افسران گرفتار

اوڈیشہ کے کاشی پور میں منریگا اسکیم کے تحت فرضی تالاب کھدائی دکھا کر 20 لاکھ روپے کی سرکاری رقم خوردبرد کرنے پر چار افسر گرفتار، کوراپوٹ میں مقدمہ درج

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

اوڈیشہ کے رائے گڑھ ضلع کے کاشی پور بلاک میں منریگا اسکیم کے تحت مبینہ مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے، جہاں فرضی طریقے سے تالابوں کی کھدائی دکھا کر 20 لاکھ روپے سے زائد کی سرکاری رقم کا غبن کیا گیا۔ اس معاملے میں ریاستی محکمۂ احتساب (ویجیلنس) نے کارروائی کرتے ہوئے چار سرکاری افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔

Published: undefined

ویجیلنس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ یہ انکشاف ایک شکایت کی بنیاد پر ہونے والی تفتیش کے دوران سامنے آیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ منریگا اسکیم کے تحت زرعی زمینوں میں تالاب بنانے کا کام صرف کاغذوں پر ہی دکھایا گیا، جب کہ عملی طور پر کوئی کام انجام نہیں دیا گیا۔

محکمۂ ویجیلنس نے اپنی ابتدائی تفتیش میں پایا کہ رائے گڑھ ضلع کے واٹرشیڈ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے دفتر سے وابستہ ایک اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر، دو سائل کنزرویشن سپروائزرز اور ایک سائل کنزرویشن ایکسٹنشن ورکر اس غبن میں ملوث تھے۔ ان چاروں نے مختلف دیہاتوں میں 23 زرعی تالابوں کی کھدائی کے نام پر فرضی ریکارڈ تیار کیا اور اس کے ذریعے 20 لاکھ روپے سے زائد کی سرکاری رقم مبینہ طور پر ہڑپ لی۔

Published: undefined

ویجیلنس افسر نے مزید انکشاف کیا کہ ان افسران نے سب سے پہلے رقم مستحق مزدوروں کے جاب کارڈ کے ذریعے ان کے کھاتوں میں منتقل کی اور پھر ملی بھگت سے یہ رقم نکلوا لی۔ ان مالی لین دین کی جانچ بھی جاری ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ اصل فائدہ کسے پہنچا اور اس میں کون کون شامل رہا۔

مذکورہ معاملے میں کوراپوٹ ویجیلنس تھانے میں چاروں افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور معاملے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔ ویجیلنس محکمہ اس بات کی بھی چھان بین کر رہا ہے کہ کہیں اس دھوکہ دہی میں مزید افسران یا مقامی ٹھیکیدار تو شامل نہیں تھے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی ویجیلنس کی ایک اور ٹیم نے کٹک ضلع کے تگڑیا تھانے میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ مذکورہ اے ایس آئی پر الزام ہے کہ اس نے ایک شکایت کنندہ سے پانچ ہزار روپے رشوت اس شرط پر لی تھی کہ وہ گاؤں کے دو افراد کے درمیان ایک پرانے تنازع کو رفع دفع کروا دے گا۔

یہ گرفتاریاں ریاست میں بڑھتی بدعنوانی کے خلاف سخت موقف اور کارروائی کی علامت مانی جا رہی ہیں۔ ویجیلنس حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بدعنوانی کے ہر معاملے کی گہرائی سے چھان بین کی جائے گی اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined