قومی خبریں

ایودھیا میں رام مندر کی بنیاد کا کام شروع

رام جنم بھومی کے پجاری اچاریہ ستیندر داس نے بتایا کہ رام للا کے گربھ گرہ کے مقام کے نزدیک بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہاں پوجا کی گئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ایودھیا: ایودھیا کے رام جنم بھومی میں رام للا کے گربھ گرہ کے مقام پر آج سے بنیاد کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔ ویدک اچاریہ کے ذریعہ کام شروع کرنے سے قبل پوجا کی گئی۔ ابھی تک رام للا کے گربھ گرہ کے مقام کے چاروں طرف کا ملبہ ہٹایا جارہا تھا۔ جمعرات سے گربھ گرہ کے مقام پر بنیاد ڈالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

رام جنم بھومی کے پجاری اچاریہ ستیندر داس نے بتایا کہ رام للا کے گربھ گرہ کے مقام کے نزدیک بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہاں پوجا کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ اگست کو وزیراعظم نریندر مودی کے بھومی پوجن کیے جانے کے بعد ہی ہر روز گربھ گرہ کے مقام پر ہون و دیئے جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Published: undefined

مکر سکرانتی کے بعد رام جنم بھومی ٹرسٹ کی ہدایت پر تعمیراتی ادارے لارسن ٹروبو نے آج صبح بنیاد کی کھدائی شروع کرا دی۔ کام کو تیز کرنے کے لئے ایک اضافی پوک لینڈ بھی لگایا گیا ہے تاکہ کام جلد از جلد مکمل ہوسکے۔ اس دوران آج سے ٹرسٹ کی مندر تعمیراتی کمیٹی کی دو روزہ میٹنگ بھی شروع ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز