قومی خبریں

سابق امریکی صدر جمی کارٹر کو ہندوستان سے تھا گہرا لگاؤ، ہریانہ کا 'کارٹر پوری' گاؤں ہے دوستی کی نشانی

3 جنوری 1978 کو جمی کارٹر نے ہریانہ کے دولت پور-نصیر آباد کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد لوگوں نے اس علاقے کا نام 'کارٹر پوری' رکھ دیا۔ کارٹر کو نوبل انعام ملنے پر یہاں کے لوگوں نے خوب جشن منایا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>جمی کارٹر، تصویر 'ایکس'&nbsp;<a href="https://x.com/CarterCenter">@CarterCenter</a></p></div>

جمی کارٹر، تصویر 'ایکس' @CarterCenter

 

امریکہ کے 39ویں صدر جمی کارٹر کا اتوار کو 100 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ کارٹر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ان کا ہندوستان کے ساتھ نزدیکی تعلق رہا تھا۔ وہ ہندوستان کا سفر کرنے والے تیسرے امریکی صدر تھے۔ ان کا ہندوستانی دورہ آج بھی یہاں نشانی کے طور پر درج ہے کیونکہ کارٹر کے نام پر ہریانہ کے ایک گاؤں کا نام 'کارٹر پوری' رکھا گیا تھا۔

Published: undefined

جمی کارٹر کو ہندوستان کا دوست مانا جاتا تھا۔ وہ 1978 میں ہندوستان کے دورے پر آئے۔ کارٹر سینٹر کے مطابق 3 جنوری 1978 کو جمی کارٹر اور اس وقت کی فرسٹ لیڈی روسالین کارٹر نئی دہلی سے ایک گھنٹے کی دوری پر واقع ہریانہ کے دولت پور-نصیر آباد گئے تھے۔ یہ دورہ اتنا کامیاب ثابت ہوا کہ اس کے فوراً بعد گاؤں کے لوگوں نے اس علاقے کا نام 'کارٹر پوری' رکھ دیا اور صدر کارٹر کی مدت کار کے دوران وہائٹ ہاؤس کے ساتھ رابطہ میں رہے۔ جب جمی کارٹر کو 2002 میں نوبل امن ایوارڈ ملا تو اس گاؤں میں بھی خوب جشن منایا گیا تھا۔

Published: undefined

جمی کارٹر واحد ایسے امریکی صدر تھے جن کا ہندوستان سے ذاتی تعلق تھا۔ ان کی ماں لیلین نے 1960 کی دہائی کے آخر میں پیس کارپس کے ساتھ ہندوستان میں صحت رضاکار کے طور پر کام کیا تھا۔ واضح ہو کہ جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکہ کے صدر رہے وہ آر فورڈ کو شکست دے کر اس عہدہ پر براجمان ہوئے تھے۔ یکم اکتوبر 1924 کو پیدا ہوئے کارٹر کو 2002 میں نوبل امن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے امریکہ کے مشرق وسطیٰ سے رشتوں کی بنیاد بھی رکھی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • روس نے یوکرین پر پھر کر دیا خوفناک حملہ، کیف پر داغی گئیں 550 میزائلیں اور ڈرون، درجنوں افراد زخمی

  • ,
  • بہار اسمبلی انتخاب: ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا، عدالت جانے کا اعلان، 9 جولائی کو ہوگا بہار بند

  • ,
  • حج 2026 کی تیاریاں شروع، درخواستیں وقت پر جمع کرانے کی اپیل