قومی خبریں

سابق مرکزی وزیر اور اکالی رہنما سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا کا 89 برس کی عمر میں انتقال

سابق مرکزی وزیر سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا کا 89 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ان کے انتقال سے پنجاب کی سیاست میں غم کی لہر دوڑ گئی

<div class="paragraphs"><p>سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا / سوشل میڈیا</p></div>

سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا / سوشل میڈیا

 

چنڈی گڑھ: پنجاب کی سیاست کے ایک اہم اور قدآور رہنما، سابق مرکزی وزیر سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا کا بدھ کے روز 89 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور کئی بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انہوں نے عملی سیاست سے کچھ حد تک کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ ان کے انتقال سے ریاست میں سیاسی و سماجی حلقوں میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Published: undefined

ڈھینڈسا کا سیاسی سفر ساٹھ کی دہائی سے شروع ہوا۔ انہوں نے 1972 میں پہلی بار پنجاب اسمبلی کا الیکشن حلقہ دھانولا سے جیتا۔ بعد ازاں وہ 1977 میں سنّام، 1980 میں سنگرور اور 1985 میں دوبارہ سنّام سے اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ان کی محنت اور سیاسی بصیرت کے باعث انہیں سابق وزیرِاعظم اٹل بہاری واجپئی کی کابینہ میں شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے کیمیکل و فرٹیلائزر اور کھیل کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

ڈھینڈسا ایک طویل عرصے تک شریومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے ساتھ وابستہ رہے۔ پارٹی میں انہیں بزرگ رہنما اور سرپرست کے طور پر جانا جاتا تھا۔ تاہم، گزشتہ برس پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث انہیں مخالفانہ سرگرمیوں کے الزام میں اکالی دل سے نکال دیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے شریومنی اکالی دل (ٹکاسالی) سے وابستگی اختیار کی اور دوبارہ سیاسی میدان میں فعال ہونے کی کوشش کی لیکن بیماریوں کے باعث وہ مکمل طور پر متحرک نہ ہو سکے۔

Published: undefined

ان کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا، ’’سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ وہ ایک باوقار، ایماندار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما تھے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

ان کے چاہنے والوں اور ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ڈھینڈسا نہ صرف ایک سادہ طبعیت اور اصول پسند سیاست دان تھے بلکہ انہوں نے ہمیشہ پنجاب کی بھلائی اور ترقی کو مقدم رکھا۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے سیاست میں رہتے ہوئے بھی ذاتی سادگی اور دیانت داری کا دامن کبھی نہیں چھوڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined