قومی خبریں

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر کیپٹن ستیش شرما کا انتقال، پرینکا گاندھی سمیت متعدد لیڈران کا اظہار غم

کیپٹن ستیش شرما کے انتقال پر پرینکا گاندھی نے کہا، ’’نرم دل، دوستی میں ثابت قدم اور آخر تک وفادار کیپٹن، آپ کی روح کو سکون ملے۔ میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے یاد کروں گی۔‘‘

کیپٹن ستیش شرما / تصویر بشکریہ ٹوئٹر
کیپٹن ستیش شرما / تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر کیپٹن ستیش شرما کا بدھ کی شب گوا میں انتقال کر گئے۔ 73 سالہ ستیش شرما رائے بریلی اور امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے تھے۔ کیپٹن ستیش شرما مرکزی حکومت میں پٹرولیم کے وزیر رہ چکے تھے۔ کیپٹن شرما کے کنبہ میں ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔

Published: undefined

کیپٹن ستیش شرما کے بیٹے سمیر نے بتایا کہ ان کا گوا میں رات آٹھ بج کر 16 منٹ پر انتقال ہوا۔ ان کی آخری رسومات جمعہ کو دہلی میں ادا کی جائیں گی۔ ان کا جسد خاکی گوا سے دہلی لایا جا رہا ہے۔ کانگریس کے متعدد قائدین نے کیپٹن ستیش شرما کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

کیپٹن ستیش شرما 11 اکتوبر 1947 کو تلنگانہ کے سکندرآباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے دہرادون سے تعلیم حاصل کی۔ بعد میں پیشہ ور پائلٹ بنے۔ 1991 میں وہ پہلی مرتبہ امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب جیت کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہویے۔ جنوری 1993 سے 1996 تک وہ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔

وہ تین مرتبہ راجیہ سبھا کے رکن بھی منتخب ہویے تھے اور انہوں نے مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ اور اتر پردیش سے نمائندگی کی تھی۔

Published: undefined

کیپٹن ستیش شرما کے انتقال پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا، ’’نرم دل، دوستی میں ثابت قدم اور آخر تک وفادار کیپٹن، آپ کی روح کو سکون ملے۔ میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے یاد کروں گی۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے سینئر لیڈر رندیپ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا، ’’کیپٹن شرما لگن اور وفاداری کا مظہر تھے۔ لواحقین اور دوستوں سے میری تعزیت۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined