مادھبی پوری بُچ، تصویر یو این آئی
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی سابق چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ نے آج اس وقت راحت کی سانس لی، جب لوک پال نے بدعنوانی کے الزامات پر انھیں کلین چٹ دے دی۔ لوک پال کی جانچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بُچ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوک پال نے اپنی رپورٹ میں بُچ کے خلاف کی گئیں سبھی شکایتوں کو سرے سے خارج کر دیا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ لوک پال نے ہنڈن برگ اور مادھبی بُچ معاملے کی جانچ کے بعد اپنے حکم میں کہا کہ یہ الزامات اندازوں پر مبنی تھے۔ ان الزامات میں انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کے تحت جرائم کو نافذ کرنے کے لیے کوئی پختہ ثبوت نہیں تھے۔ چونکہ یہ شکایتیں تحقیقات شروع کرنے کے لیے قانونی حدود کو پورا نہیں کرتی ہیں، اس لیے انھیں خارج کر دیا گیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کانگریس نے مادھبی پوری بچ پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے ذریعہ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر ای آئی ٹی) کو فروغ دینے سے بلیک اسٹون کو فائدہ ہوا، جو ایک عالمی سرمایہ کاری فرم ہے، جس کے ساتھ ان کے شوہر منسلک ہیں۔ اپوزیشن نے ان پر بلیک اسٹون کی حمایت کرنے کے لیے سیبی چیف کی شکل میں اپنے عہدہ کا غلط استعمال کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ بُچ کے خلاف یہ بھی الزام تھا کہ انھوں نے آئی سی آئی سی آئی بینک میں اپنی گزشتہ مدت کار سے حاصل آمدنی کا انکشاف نہیں کیا۔ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انھیں جو رقم ملی، اس کی مناسب طریقے سے رپورٹ نہیں کی گئی۔ جب اس کی جانچ کی گئی تو حکومت کو کسی طرح کا کوئی ناجائز لین دین نہیں ملا، اور اس بات کی تصدیق ہوئی کہ بُچ نے سبھی ضروری بقایہ رقم کی ادائیگی کر دی ہے۔ آئی سی آئی سی آئی بینک نے بھی واضح کیا کہ اکتوبر 2013 میں اپنی سبکدوشی کے بعد بُچ کو تنخواہ یا ای او ایس پی نہیں ملا، بلکہ انڈسٹریل پیمانوں کے مطابق صرف ریٹائرمنٹ سے متعلق فوائد ہی ملے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined