قومی خبریں

من موہن سنگھ نے راجیہ سبھا کے رکن کا حلف لیا

سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے آج یہاں راجیہ سبھا کے رکن کے طورپر حلف لیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ڈاکٹر سنگھ کو اپنے چیمبر میں حلف دلایا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے آج یہاں راجیہ سبھا کے رکن کے طورپر حلف لیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ڈاکٹر سنگھ کو اپنے چیمبر میں حلف دلایا۔

اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور راجیہ سبھا کے لیڈر تھاور چند گہلوت، اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور ڈپٹی لیڈر آنند شرما، احمد پٹیل، اشوک گہلوت، سچن پائلٹ وغیرہ موجود تھے۔

Published: 23 Aug 2019, 8:10 PM IST

وینکیا نائیڈو نے بعد میں ٹوئٹ کیا، ’’سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو راجیہ سبھا میں اپنے کمرے میں آج راجیہ سبھا کے رکن کے دوران پر حلف دلوایا۔ ‘‘ انہوں نےحلف برداری کی تصاویر بھی ٹوئٹ کیں جن میں منموہن سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور بھی نظر آ رہی ہیں۔

Published: 23 Aug 2019, 8:10 PM IST

منموہن سنگھ راجستھان سے راجیہ کے لئے رکن بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے ان کے خلاف کوئی امیدوار نہیں اتارا تھا۔ بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن مدن لال سینی کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی جس کے بعد یہ سیٹ اب ریاست میں برسر اقتدار کانگریس کے پاس چلی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر سنگھ اس مرتبہ راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ آسام سے راجیہ سبھا کے رکن تھے اور ان کی مدت کار ختم ہوگئی تھی۔

منموہن سنگھ کی ایوان بالا میں مدت کار اس سال 14 جون کو ختم ہو گئی تھی۔ راجیہ سبھا کے رکن کے بطور یہ ان کی چھٹی مدت ہے۔ اس سے قبل وہ 1991، 1995، 2001، 2007 اور 20136 میں راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

Published: 23 Aug 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Aug 2019, 8:10 PM IST